بھونیشور، 12 جون:) اوڈیشہ میں بھدرک ضلع انتظامیہ نے چند دن پہلے فرقہ وارانہ تصادم میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی موت کے بعد امن و قانون کے بگڑنے کے اندیشہ کے پیش نظر جمعرات کی صبح 6 بجے سے انٹرنیٹ خدمات کو 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دیا ہے ۔انتظامیہ نے کہا کہ امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر، بھدرک میونسپلٹی، بھدرک بلاک، تہڈی بلاک، دھام نگر بلاک اور دھام نگر نوٹیفائیڈ ایریا کونسل (این اے سی) سمیت حساس علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات آج صبح 6 بجے سے جمعہ کی صبح 6 بجے تک معطل رہیں گی۔ خیال ر ہے کہ تہڈی کے کاستی گا¶ں کے رہنے والے سنتوش پریدا 30 مئی کو فرقہ وارانہ فسادات کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے اور بدھ کو ایک نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی پہلے ہی پریدا کے کنبہ کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا اور کنبہ کے ایک فرد کو ملازمت دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر ماجھی نے یقین دلایا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ کنبہ کو انصاف ملے گا۔ اوڈیشہ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں پولیس کے 27 دستے تعینات کیے ہیں۔ واقعے کے سلسلے میں اب تک مرکزی ملزم سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ امن و قانون کو خراب ہونے سے روکنے کے لیے امن کمیٹی کے اجلاس منعقد کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں جن میں دونوں برادریوں کے رہنما شامل ہیں۔ بھدرک کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) منوج را¶ت نے تصدیق کی کہ سنتوش پریدا کی موت کے بعد انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کئی چھاپے مارے گئے ہیں اور اب تک 12 گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔
Source: uni news
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری تک پہنچ گیا، وہاں موجود پرندے اور کتّے خاک میں تبدیل!
ہندستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ کے مطالبے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے کیا پرہیز
مسلم ملازمین کی تقرری کے خلاف احتجاج کے بعد مندر انتظامیہ نے واپس لیا فیصلہ، مسلم ملازمین کو کیا جائے گا برخاست
ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی
ایران- اسرائیل کشیدگی سے شیئر بازار میں خوف طاری
بم کی دھمکی کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا
احمد آباد میں طیارہ حادثے سے ہم سب صدمے میں ہیں: مودی
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
دھارواڑ میں بارش سے دو افراد کی موت کے بعد، کرناٹک کے نو اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ