نئی دہلی، 12 جون: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی ووٹر لسٹوں کی تیاری میں بے ضابطگیوں کے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے جمعرات کو کہا کہ ووٹر لسٹوں میں ووٹرز کے نام شامل کرنے یا ہٹانے کا کام آبادی میں اضافے کے کسی تخمینے کی بنیاد پر نہیں بلکہ انفرادی فارم کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کانگریس لیڈر مسٹرگاندھی نے حال ہی میں اخبارات میں مضمون کے ذریعے ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کے جو الزامات لگائے ، ان کا حقیقت پر مبنی جواب پہلے ہی دیا جا چکا تھا، لیکن انہوں نے وہی الزامات دہرائے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 اور ووٹر رجسٹریشن رولز 1960 کے تحت ووٹر لسٹوں میں ترمیم و تبدیلی کاکوئی مرکزی بندوبست نہیں ہو سکتا۔ دفتر نے کہا کہ مہاراشٹر میں ووٹر لسٹوں کی تیاری ریاست بھر کے 288 ووٹر رجسٹریشن آفیسرز نے ایک لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشن لیول آفیسرز (بی ایل اوز) کے ذریعے زمینی سطح پر کرائے گئے سروے کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔ تیار کردہ لسٹوں کا مسودہ ہر پارٹی کو فراہم کیا جاتا ہے تاکہ اس کی بنیاد پر دعوے اور اعتراضات پیش کیے جا سکیں۔ مسٹرگاندھی کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ریاستی الیکشن دفتر نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی کے 2019 کے انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے درمیان 32.25 لاکھ ووٹرز خالصتاً بڑھے تھے ۔ اس دوران 1.39 کروڑ نام شامل کیے گئے اور 1.07 کروڑ نام ہٹائے گئے ۔ اسی طرح 2024 کے لوک سبھا انتخابات اور اسی سال منعقدہ اسمبلی انتخابات کے درمیان 84.82 لاکھ نام شامل کیے گئے اور 8 لاکھ نام ہٹائے گئے ۔ اس طرح اس دوران لسٹ میں 40.81 لاکھ ناموں کا اضافہ ہوا۔ ان میں سے 26 لاکھ ووٹرز 18 سے 29 سال کی عمر کے تھے ۔ اس طرح 2019 کے اسمبلی اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے درمیان ووٹرز کی تعداد میں 1.39 کروڑ کا اضافہ ہوا، جبکہ 2024 کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے درمیان 48.82 لاکھ نام شامل کیے گئے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے کانگریس پارٹی یا اس کے امیدواروں نے ووٹر لسٹوں کے حوالے سے کوئی سنگین الزامات نہیں لگائے تھے ۔
Source: uni news
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری تک پہنچ گیا، وہاں موجود پرندے اور کتّے خاک میں تبدیل!
ہندستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ کے مطالبے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ سے کیا پرہیز
مسلم ملازمین کی تقرری کے خلاف احتجاج کے بعد مندر انتظامیہ نے واپس لیا فیصلہ، مسلم ملازمین کو کیا جائے گا برخاست
ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی
ایران- اسرائیل کشیدگی سے شیئر بازار میں خوف طاری
بم کی دھمکی کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کی چار سالہ بچی بھی شامل
احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا
احمد آباد میں طیارہ حادثے سے ہم سب صدمے میں ہیں: مودی
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
دھارواڑ میں بارش سے دو افراد کی موت کے بعد، کرناٹک کے نو اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ایران پر اسرائیل کے حملے پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک:عمر عبداللہ