معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کو ’جنگجو‘ قرار دے دیا۔ ٹیلر سوئفٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بلّی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ میں 2024ء کے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ٹم والز کو اپنا ووٹ دوں گی، میں کملا ہیرس کو ووٹ اس لیے دوں گی کیونکہ وہ حقوق کے لیے لڑتی ہیں اور اسی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ ہمیں ایک جنگجو کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ میرے خیال میں وہ ایک مضبوط ہاتھ رکھنے والی، ہونہار رہنما ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم ان کی پُرسکون قیادت میں اس ملک میں اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ امریکی گلوکارہ نے ٹم والز کو نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار منتخب کرنے پر بھی کملا ہیرس کی تعریف کی۔ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی تحقیق مکمل کر لی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے، آپ کو اپنا فیصلہ خود تحقیق کر کے کرنا ہے۔ ٹیلر سوئفٹ نے مداحوں پر زور دیا ہے کہ اپنا ووٹ رجسٹر کروائیں تاکہ جلدی اور آسانی سے اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں۔
Source: Social Media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں