بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنی زندگی میں ذاتی طور پر کبھی کوئی نشہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جان ابراہم نے حکومت کی جانب سے ممبئی میں منعقدہ ایک ‘انسداد منشیات مہم‘ کی تقریب میں شرکت کی جس دوران طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے جان ابراہم نے منشیات کو ہاتھ نہ لگانے کا انکشاف کیا۔ دوران لیکچر طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے جان ابراہم نے انکشاف کیا کہ ’میں آپ کو یہی بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ذاتی طور پر منشیات کو کبھی ہاتھ نہیں لگایا، نہ کبھی سگریٹ نوشی کی نہ شراب نوشی کی‘۔ جان ابراہم نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ‘منشیات سے دور رہتے ہوئے اپنے دوستوں، کولیگز اور اردگرد کے لوگوں کیلئے ایک رول ماڈل بنیں، میرے پاس آپ کو ایک لمبی تقریر دینے کا وقت نہیں ہے لیکن بس اتنا کہنا چاہوں گا اپنی زندگی میں نظم و ضبط کے پابند رہیں‘۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جان ابراہم پان مصالحہ کے اشتہار کا حصہ بننے پر بالی وڈ اداکار اکشے اور اجے دیوگن پر بھی تنقید کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہیں اور پھر وہی لوگ پان مصالحہ کی حمایت کرتے ہیں، میں اپنے تمام اداکار دوستوں سے محبت کرتا ہوں اور میں ان میں سے کسی کی بھی بے عزتی نہیں کر رہا لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے بارے میں بات کر رہا ہوں، میں موت نہیں بیچوں گا کیونکہ یہ اصول کی بات ہے۔
Source: social Media
سلمان کا شادی کیلئے اداکاراؤں سے گھر داری کی توقع رکھنا غلط ہے: سلیم خان
پریانکا چوپڑا بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر آسکر کیلئے شارٹ لسٹ
دیپیکا اور رنویر 100 کروڑ روپے کے گھر میں شاہ رخ خان کے پڑوسی بننے کیلئے تیار
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
سلمان کا شادی کیلئے اداکاراؤں سے گھر داری کی توقع رکھنا غلط ہے: سلیم خان
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
ہالی ووڈ کے کئی فنکاروں کے گھر لاس اینجلس میں لگی آگ سے راکھ کا ڈھیر بن گئے
پریانکا چوپڑا بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر آسکر کیلئے شارٹ لسٹ
سوکیش چندرا شیکھر نے جیکولین فرنینڈس سے معافی مانگ لی