Entertainment

’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی

’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی

باکس آفس کلیکشن میں فراڈ کی بازگشت سنائی دی جانے لگی ہے۔ نامور اداکار رام چرن کی فلم گیم چینجر کا پہلے دن 100 کروڑ سے زائد کمائی کا دعویٰ متنازع ہوگیا۔ رام چرن کی فلم ’گیم چینجر‘ 10 جنوری کو مذہبی تہوار کی تعطیلات کے دوران تھیٹرز میں ریلیز کی گئی تھی۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست شروعات کی۔ تاہم یہ شروعات کتنی زبردست تھیں، اس پر بحث جاری ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز کا دعویٰ ہے کہ رام چرن کی اس فلم نے بھارتی سنیما کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی اوپننگ کی یعنی یہ فلم پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چوتھے نمبر پر رہی۔ تاہم اب میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فلم پہلے دن 100 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر سکی تھی۔ واضح رہے کہ رام چرن کی فلم کی کمائی سے متعلق یہ بات اس وقت منظر عام پر آئی جب نامور فلم ساز رام گوپال ورما نے اپنی رائے دی۔ رام گوپال ورما نے ان اعداد و شمار کو ’فراڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مبینہ طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے نمبرز پوری انڈسٹری کی توہین ہیں۔ ادھر جنوبی بھارتی ٹریڈ انڈسٹری کے کئی ماہرین ورما کے دعوے سے اتفاق کرتے ہیں۔ فلم گیم چینجر میں رام چرن، کیارا ایڈوانی اور ایس جے سوریا اہم کرداروں میں ہیں۔ 11 جنوری کو فلم کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے فلم کے پہلے دن کی عالمی کمائی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے۔ اس پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ’بادشاہ کی آمد نے باکس آفس پر آگ لگادی۔ #گیم چینجر نے باکس آفس پر بلاک بسٹر اوپننگ کی ہے۔ پہلے دن دنیا بھر میں 186 کروڑ روپے کمائے۔‘ تاہم یہ اعداد و شمار شدید تنازع کا شکار ہوگئے۔ اسی دن ٹریڈ ٹریکر سیکنلک نے رپورٹ کیا تھا کہ فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں صرف 80 کروڑ کمائے جو فلم کے دعوے کے آدھے بھی نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلم نے بھارت میں پہلے دن 51 کروڑ نیٹ کمائے، اس لیے یہ امکان نہیں کہ فلم نے عالمی سطح پر 186 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا ہو۔ ٹریڈ انڈسٹری کے کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمومی اتفاق رائے یہ ہے کہ ’گیم چینجر‘ نے پہلے دن دنیا بھر میں 100 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور نہیں کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments