عالمی شہرت یافتہ فنکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر مختصر فلم ’انوجا‘ آسکر کے حصول کی فہرست میں شامل ہو گئی۔ میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی مختصر فلم ’انوجا‘ کو مارچ میں ہونے والے آسکر کی نامزدگیوں میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ یہ فلم دہلی میں شوٹ کی گئی ہے، جس کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے، فلم میں چائلڈ لیبر اور تعلیم سے جڑے مسائل پر بات کی گئی ہے۔ یہ فلم اس سے قبل شارٹ فلم فیسٹیول میں لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔ میڈیا کے مطابق فلم کی ہدایات ایڈم جے گریو نے دی ہے جبکہ پروڈیوسرز ساچیترا مٹائی ہیں۔ فلم انوجا ایک 9 سالہ لڑکی کی کہانی ہے جسے 9 سال کی عمر میں زندگی کے حوالے سے بڑا فیصلہ لینا پڑتا ہے کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرے، اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انوجا کو یہ بھی فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ کس طرح تعلیم جاری رکھے۔ ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے انوجا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے ساتھ جڑنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایک نازک مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے جس سے لاکھوں بچے متاثر ہوتے ہیں۔
Source: social media
کنڑ زبان پر دیے گئے بیان کے لیے عدالت نے کمل ہاسن کو پھٹکار لگائی
جنید کو باقاعدہ طور پر اداکاری نہ سیکھنے کا مشورہ دیا تھا، عامر خان
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج
میرے والد جاسوس تھے، والدہ کا خفیہ ماضی تھا، جیکی چن کے انکشافات
کمل ہاسن نے معافی مانگنے سے انکار کردیا
میک اپ چکھنے والی مشہور انفلوئنسر اچانک چل بسیں