فلم ’اینیمل‘ کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ اداکارہ ترپتی ڈمری نے آخر کار سیم مرچنٹ کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر بات کی ہے۔ اداکارہ ترپتی ڈمری نے بتایا ہے کہ کس طرح سیم مرچنٹ کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں نے ان کی عوامی اور نجی زندگی دونوں کو متاثر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا ’ETimes‘ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ترپتی دمڑی نے بتایا ہے کہ کبھی کبھار یہ افواہیں مجھے بے حد متاثر کرتی ہیں، کبھی کبھی ان افواہوں کی وجہ سے میں واقعی بہت پریشان ہو جاتی ہوں کیونکہ مجھے اپنی آزادی پسند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وہ دن یاد آتے ہیں جب میں کسی بھی چیز کی فکر کیے بغیر یا ماسک پہنے بغیر سڑکوں پر چل سکتی تھی۔ ترپتی دمڑی نے کہا ہے کہ سیم مرچنٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی مسلسل افواہوں کے باوجود میں اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں اور اپنے کام کے ساتھ وفادار رہتی ہوں۔ یاد رہے کہ اداکارہ ترپتی اور سیم مرچنٹ کے درمیان جاری رومانس سے متعلق افواہوں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب اس جوڑی کو نئے سال کا جشن منانے کے لیے فن لینڈ میں چھٹیوں کے موقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں نے انسٹاگرام پر اپنے سیر سپاٹوں کی جھلکیاں بھی شیئر کی تھیں، اس جوڑی کے چاہنے والوں میں ان پوسٹس نے جوش و خروش پیدا کر دیا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں ترپتی دمڑی نے سیم کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کی واضح طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ اداکارہ نے انٹرویو کے دوران مزید مبہم باتیں کر کے ان افواہوں کو مداحوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
Source: Social Media
راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں