Entertainment

’دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی‘، جیف بیزوس کی شادی کا دعوت نامہ مذاق بن گیا

’دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی‘، جیف بیزوس کی شادی کا دعوت نامہ مذاق بن گیا

ایمازون کے بانی اور معروف ارب پتی جیف بیزوس اور سابقہ نیوز اینکر و صحافی لورین سانچز کی شادی کی تقریبات اٹلی کے شہر وینس میں شروع ہو چکی ہیں لیکن اس موقعے پر ان کی شادی کا دعوت نامہ تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز کو حاصل ہونے والے دعوت نامے کی ایک جھلک نے آن لائن مذاق اور ٹرولنگ کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق چھ سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد جیف بیزوس اور لورین سانچز جمعے کو باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے شادی کے دعوت نامے کو آڑھے ہاتھوں لے رکھا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جس قسم کی نفاست اور شائستگی کی توقع ایک ارب پتی سے کی جاتی ہے، اس دعوت نامے کا ڈیزائن اس کے بالکل برعکس ہے۔ سفید پس منظر پر گلابی اور نیلے رنگوں میں تتلیوں، پرندوں، پروں اور ٹوٹتے ستاروں کے کولاج کو سوشل میڈیا صارفین نے ’بدذوق‘ اور ’بدصورت‘ قرار دیا ہے۔ دعوت نامے میں مہمانوں سے تحائف نہ لانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ دعوت نامے کی عبارت میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم پرجوش ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ اس پُر مسرت موقعے پر شامل ہوں گے، ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ براہ کرم کوئی تحفہ نہ لائیں۔‘ جوڑے نے اعلان کیا کہ تحائف کے بجائے مہمانوں کی طرف سے وہ مختلف اداروں کو عطیات دیں گے، ’یونیسکو وینس آفس کو اس شہر کی ثقافتی وراثت کی حفاظت کے لیے، کورِیلا کو وینس کے قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے اور براہ راست وینس شہر کے لیے عطیات دیے جائیں گے۔‘ دعوت نامے میں مزید لکھا ہے کہ ’اسجادوئی مقام نے ہمیں ناقابلِ فراموش یادیں دیں، ہمیں امید ہے کہ ان کوششوں اور آپ کی شمولیت کے ذریعے، وینس آنے والی نسلوں کے لیے بھی حیرت اور خوبصورتی کا ذریعہ بنا رہے گا۔‘ سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک نے دعوت نامے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ دعوت نامہ مائیکروسافٹ پینٹ میں بنایا گیا تھا؟‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ دعوت نامہ بدترین ہے، صاف ظاہر ہے کہ دولت ذوق یا تہذیب نہیں خرید سکتی۔‘ ایک اور نے تبصرا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا بدصورت دعوت نامہ، اتنے پیسے ہونے کے باوجود کوئی خوبصورت اور شائستہ چیز نہیں بنوا سکے؟‘ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’یہ دعوت نامہ ایسا لگتا ہے جیسے کسی 11 سالہ بچے نے بنایا ہو۔‘ شادی میں شرکت کےلیے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سمیت دنیا بھر سے مہمانوں کی اٹلی کے شہر وینس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments