فلم ’بارہویں فیل‘ سے شہرت پانے والے اداکار وکرانت میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 37 سالہ اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ء میں آخری بار اپنے مداحوں سے ملوں گا۔ انہوں نے نوٹ میں لکھا کہ پچھلے کچھ سال یقینی طور پر غیر معمولی رہے، میں بے تحاشہ حمایت پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ وکرانت میسی نے لکھا ہے کہ میں جیسے جیسے اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بطور شوہر، والد، بیٹے اور اداکار بھی مجھے اپنی کچھ ذمے داریاں نبھانی ہیں جو میں پہلے نہیں نبھا سکا۔ اداکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ لہٰذا آنے والے سال 2025ء میں ہم ایک دوسرے سے آخری بار ملیں گے، اس وقت تک کے لیے جب تک مناسب وقت نہیں آ جاتا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آخری 2 فلمیں اور کئی برسوں کی یادوں کے لیے ایک بار پھر شکریہ، ہمیشہ کے لیے آپ کا مقروض رہوں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرانت میسی ان دنوں اپنی 2 فلموں یار جگری اور آنکھ کی گستاخیاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد مداح غمزدہ ہیں اور کہہ رہے کہ آپ بالی ووڈ کے دوسرے عمران خان کیوں بننا چاہ رہے ہیں؟ انہوں نے بھی اپنے اہلِ خانہ کی خاطر بالی ووڈ سے بہت جلد کنارہ کشی کر لی تھی۔
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی، متعدد فریکچرز ہوگئے
وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا
’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج
رئیلٹی شو میں متنازع مناظر: اعجاز خان سمیت ذمے داران کیخلاف ایف آئی آر درج