Entertainment

راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور

راکھی ساونت کی بہت عزت کرتا ہوں، انڈسٹری نے انھیں غلط استعمال کیا، رام کپور

فلموں اور ٹیلی ویژن کے اداکار رام کپور نے کہا ہے کہ وہ راکھی ساونت کی بہت عزت کرتے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری نے انھیں غلط طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔ رام کپور کے مطابق انکے بہت سارے گندے تجربات ہیں۔ وہ راکھی کی بہت ساری چیزوں سے ہوسکتا ہے اتفاق نہ کریں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں انکے فنکارانہ سفر کا احترام کرنا بند کر دوں۔ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ رام کپور نے سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری نے راکھی کو ایک رقاصہ اور انکے بارے میں ایک غلط تصور کو پیش کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیے راکھی ساونت نے 2025ء کا آغاز عمرے کی ادائیگی سے کیا راکھی ساونت کو 11 لاکھ روپے ہرجانے کا سامنا عادل درانی کا راکھی ساونت کی جلد گرفتاری کا دعویٰ یاد رہے کہ رام کپور رئیلیٹی شو راکھی کا سویمور کی میزبانی کرچکے ہیں، جہاں راکھی نے شادی کرنے کےلیے اہل بیچلرز کی ایک فہرست میں سے انتخاب کیا۔ جب رام کپور سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں شو کی میزبانی کرنے پر کوئی پچھتاوا ہے تو انھوں نے کہا اسکا جو بھی مطلب ہو، میں راکھی کی بہت عزت کرتا ہوں، آج سارا بھارت راکھی کا نام جانتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میں انکے پاگل پن پر مبنی فلسفے سے اتفاق نہ کروں، واہیات چیزیں بولتی ہیں وہ، لیکن وہ جو بھی ہیں، جو کرتی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی گزارنے کا خود انتظام کرتی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments