Entertainment

بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی

بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی

بھارت اور بنگلہ دیش کے خراب تعلقات کی وجہ سے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی پر بنگلہ دیش میں پابندی لگادی گئی۔ واضح رہے کہ کنگنا کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم جمعہ 17 جنوری کو ریلیز ہوگی، فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔ یہ فلم 1975 میں سیاسی صورتحال کے باعث اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی جانے والی ایمرجنسی کے تناظر میں بنائی گئی ہے اور کنگنا نے اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق پابندی کی وجہ فلم کا مواد نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ہے۔ تاہم اس فلم میں بھارتی فوج اور اندرا گاندھی کے کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ شیخ مجیب الرحمان کی مدد کی بھی تصویر کشی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پشپا 2 اور بھول بھلیاں 3 بھی بنگلہ دیش میں پابندی کی وجہ سے دکھائی نہیں جاسکی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments