Entertainment

"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا

"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا

لاس اینجلس میں خوفناک آگ لگ گئی اور پیسیفک پیلیسیڈز کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں لاس اینجلس کے مالیبو میں ساحل سمندر پر واقع اپنے جلتے ہوئے گھر کی تفصیلات دکھائی گئی ہیں۔ لاس اینجلس میں آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔ دھواں آسمان پر چھایا ہوا ہے۔ ریاست کیلیفورنیا کے اس بڑے شہر میں لگنے والی آگ میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابھی تک آگ قابو سے باہر ہے۔ فوجی کمک تعینات کر دی گئی ہے۔ امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن نے کہا "میں یہاں کھڑی ہوں جہاں کبھی ہمارا گھر تھا۔ اداسی واقعی ناقابل بیان ہے۔ جب میں نے پہلی بار یہ خبر دیکھی تو میں مکمل صدمے میں چلی گئی لیکن اب یہاں کھڑی ہو کر اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہوں۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میرے دل ایک ملین ٹکڑوں میں بکھر گیا ہو۔ پیرس ہلٹن نے مزید کہا کہ یہ گھر صرف رہنے کی جگہ نہیں تھی - یہ وہ جگہ تھی جہاں ہم نے خواب دیکھا، ہنسا اور ایک خاندان کے طور پر سب سے خوبصورت یادیں تخلیق کی تھیں۔ یہاں محبت اور زندگی ہر گوشے مںی بھری ہوئی تھی۔ اس سب کو راکھ میں کم ہوتے دیکھ رہی ہوں ۔ یہ سب تباہ کن ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اداکارہ ہلٹن نے یہ بھی کہا کہ جس چیز نے میرا دل سب سے زیادہ توڑا ہے وہ یہ جاننا ہے کہ یہ صرف میری کہانی نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔ یہ صرف دیواریں اور چھتیں نہیں ہیں، یہ یادیں ہیں جنہوں نے ان گھروں کو گھر بنا دیا تھا۔ یہ تصاویر ہیں، یہاں یادگاری چیزیں اور ہماری زندگی کے ناقابل تلافی ٹکڑے ہیں۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے کیپشن کا اختتام کیا کہ یہ اپنے پیاروں کو گلے لگانے کے لیے ایک یاد دہانی ہے ۔ لمحات کی قدر کریں۔ زندگی ایک لمحے میں بدل سکتی ہے۔ جو پیار ہم بانٹتے ہیں وہ واقعی اہمیت رکھتا ہے۔ میں اپنی تمام محبت ہر اس شخص کو بھیج رہی ہوں جو اس وقت تکلیف میں ہے۔ کیلیفورنیا کے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکہ کے دوسرے بڑے اس شہر کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ دس ہزار سے زائد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔ آگ بجھانے والی ٹیمیں ابھی تک اس آگ پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ یہ آگ لاس اینجلس کے شمال مغرب میں مالیبو اور سانتا مونیکا کے درمیان واقع اعلیٰ درجے کے پیسیفک پیلیسیڈس محلے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ ہواؤں کی شدت میں عارضی کمی اور پانی کے چھڑکاؤ کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کے باوجود آگ بھڑک رہی ہیں۔ ایک پرسکون مدت کے بعد ہوائیں دوبارہ چل پڑی تھیں جس سے نئی آگ بھڑک اٹھی۔ الٹاڈینا میں بھڑکتی ہوئی آگ اب بھی جاری ہے ۔ تاہم فائر فائٹنگ ٹیمیں اس کے پھیلاؤ کو تقریباً روکنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔کیلیفورنیا کے فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ نے اب تک لاس اینجلس میں 14,160 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا ہے۔ 180,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم دس ہو گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments