Entertainment

مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے

مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے

معروف تیلگو اداکار الو ارجن کو اپنے مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر قانونی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ میڈیا کے مطابق حال ہی میں ممبئی میں فلم ’پشپا 2: دی رول‘ کی تشہیر کے دوران الو ارجن نے اپنے مداحوں کو ’آرمی‘ قرار دیا جس پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا۔ حیدرآباد کے جواہر نگر پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے معروف اداکار کے خلاف شکایت بھی درج کروائی گئی۔ گرین پیس انوائرمنٹ اور واٹر ہارویسٹنگ فاؤنڈیشن کے صدر سری نیواس گوڑ نے اپنی درخواست میں الو ارجن کے اس بیان کو قابل اعتراض قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’آرمی ایک معزز عہدہ ہے، آپ اپنے مداحوں کو آرمی نہیں کہہ سکتے۔ اس کےلیے بہت سے دیگر الفاظ موجود ہیں جن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘‘ ممبئی میں فلم کی تشہیر کے دوران الو ارجن نے کہا، ’’میرے پاس مداح نہیں ہیں، میرے پاس ایک آرمی ہے۔ میں اپنے مداحوں سے محبت کرتا ہوں، وہ میرے خاندان کی طرح ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، میری کامیابی کا جشن مناتے ہیں اور میرا دفاع کرتے ہیں۔ میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں۔ اگر یہ فلم بڑی ہٹ ہوتی ہے تو میں اسے اپنے تمام مداحوں کے نام کروں گا۔‘‘ سری نیواس گوڑ نے اس بیان میں لفظ ’آرمی‘ کے استعمال پر اعتراض کیا اور اسے فوج کی توہین قرار دیا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments