International

ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘

ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘

ایران کی جانب سے ملک چھوڑنے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے باعث ہزاروں افغان مہاجرین افغانستان کی سرحد پر جمع ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اتوار کو افغانستان روانگی کی ڈیڈلائن سے چند روز قبل ایران سے ہزاروں افغان مہاجرین بارڈر پر جمع ہو گئے، جس سے سرحد پر ’ہنگامی‘ صورت حال پید ہو گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’مئی کے آخر میں ایران نے غیر رجسٹرڈ افغانوں کو 6 جولائی تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔‘ حکام کا کہنا ہے کہ ’اس فیصلے سے ایران میں رہنے والے 60 لاکھ افغانوں میں سے ممکنہ طور پر 40 لاکھ متاثر ہوں گے۔‘ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا جمعے کو کہنا تھا کہ ’جون کے وسط سے سرحد عبور کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔‘ ادارے کے مطابق ’یکم جولائی 2025 سے اسلام قلعہ سے 43 ہزار سے زائد مہاجرین سرحد عبور کر کے افغانستان کے مغربی صوبے ہِرات میں داخل ہوئے۔‘ اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کا کہنا کہ ’جون میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افغان مہاجرین ایران سے افغانستان پہنچے۔‘ افغانستان میں بچوں کے حقوق کے لیے کم کرنے والے اقام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے نمائندے تاج الدین اویولی نے اسے مشکل صورت حال کہا ہے۔ ’یہ اس ملک کے لیے ایک ’ہنگامی‘ صورت حال ہے جو پہلے ہی ’مہاجرین کی مستقل واپسی کے بحران‘ کا سامنا کر رہا ہے، رواں برس ایران اور پاکستان سے 14 لاکھ افغان مہاجرین افغانستان واپس آچکے ہیں۔‘ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’تشویش کی بات یہ ہے کہ واپس آنے والوں میں سے 25 فیصد بچے ہیں، آنے والے مہاجر خاندان کم سامان اور رقم کے ساتھ سرحد پار کر رہے ہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments