چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ امریکا نے خودمختار ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر کُھلم کھلا حملہ کر کے ایک خطرناک مثال قائم کی۔ پیرس میں فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا کہ اگر کوئی جوہری سانحہ رونما ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کرے گی، پہلے طاقت، پھر امن کا نظریہ محض طاقت کی منطق ہے اور طاقت امن نہیں لا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری مسئلے کا حقیقی حل مشرقِ وسطیٰ کے بنیادی مسئلے یعنی فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر ممکن نہیں، غزہ میں انسانی بحران فوری حل ہونا چاہیے، دو ریاستی حل ہی مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا واحد عملی راستہ ہے، بین الاقوامی برادری اس کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات اٹھائے۔ چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری مسئلے پر چین کا مؤقف واضح اور مستقل ہے، چین ایران کے جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی ایرانی سپریم لیڈر کی یقین دہانی کی قدر کرتا ہے اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کنندہ ملک کی حیثیت سے ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے حق کا احترام کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر متعلقہ فریقین کو نئے بین الاقوامی معاہدے کی جلد از جلد بات چیت کرنی چاہیے تاکہ ایرانی جوہری سرگرمیوں کو مکمل طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی سخت نگرانی اور تحفظ میں لایا جا سکے، جنگ ایرانی جوہری مسئلے کا حل نہیں ہے، اسرائیل اور ایران کے درمیان فوجی تصادم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔
Source: social media
حماس دوبارہ پہلے جیسی طاقتور ہوگئی ہے، اسرائیلی فوجی جنرل کا اعتراف
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
دھماکہ خیز مواد صاف کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے دو ارکان ہلاک
اسرائیل کی دھمکیوں میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ
اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے کیمپوں میں گھر مسمار کر دیئے
غزہ میونسپلٹی: ہزاروں خاندان ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہیں
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
کوئی جوہری سانحہ رونما ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کریگی: چینی وزیرِ خارجہ
غزہ کے مکان پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 12 فلسطینی شہید، 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 90 ہو گئی
ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 70 افراد ہلاک، کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر
ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘
اسرائیل نے بین الاقوامی تنظیموں کو شمالی غزہ میں امداد تقسیم کرنے کی اجازت دے دی
امریکہ کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑی تعداد میں فوج موجود رکھنے کا فیصلہ
برطانوی جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں راکٹوں اور گولیوں کی بارش