غزہ کی پٹی میں غزہ سٹی کی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے مشرقی علاقوں میں ہزاروں خاندانوں کو تقریباً ایک ہفتے سے پانی کی مکمل بندش کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج انہیں بمباری سے متاثرہ پانی کے کنوؤں کی مرمت کے لیے رسائی نہیں دے رہی ہے۔ میونسپلٹی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل ہماری ٹیموں کو شہر کے مشرق میں کچھ پانی کے کنوؤں کی مرمت کے لیے پہنچنے سے روک رہا ہے۔ میونسپلٹی نے یہ بھی کہا کہ مشرقی غزہ میں ہزاروں خاندانوں کو تقریباً ایک ہفتے سے پانی بالکل نہیں مل رہا ہے اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور جاری نقل مکانی کے درمیان پانی کی شدید قلت کا بحران شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔ رہائشیوں کو پانی کے حصول میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا ہے۔ میونسپلٹی نے اسرائیلی فوج پر پانی صاف کرنے کے ایک پلانٹ کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ یہ سب اس وقت کیا گیا جب رہائشیوں کو مشکل انسانی حالات اور بنیادی خدمات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
Source: social media
حماس دوبارہ پہلے جیسی طاقتور ہوگئی ہے، اسرائیلی فوجی جنرل کا اعتراف
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
دھماکہ خیز مواد صاف کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے دو ارکان ہلاک
اسرائیل کی دھمکیوں میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ
اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے کیمپوں میں گھر مسمار کر دیئے
غزہ میونسپلٹی: ہزاروں خاندان ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہیں
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
کوئی جوہری سانحہ رونما ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کریگی: چینی وزیرِ خارجہ
غزہ کے مکان پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 12 فلسطینی شہید، 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 90 ہو گئی
ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 70 افراد ہلاک، کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر
ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘
اسرائیل نے بین الاقوامی تنظیموں کو شمالی غزہ میں امداد تقسیم کرنے کی اجازت دے دی
امریکہ کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑی تعداد میں فوج موجود رکھنے کا فیصلہ
برطانوی جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں راکٹوں اور گولیوں کی بارش