International

حماس دوبارہ پہلے جیسی طاقتور ہوگئی ہے، اسرائیلی فوجی جنرل کا اعتراف

حماس دوبارہ پہلے جیسی طاقتور ہوگئی ہے، اسرائیلی فوجی جنرل کا اعتراف

اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل یتزاک برک نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دوبارہ طاقت حاصل کر لی ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ ماریو میں شائع اپنے مضمون میں یتزاک برک نے لکھا کہ حماس نے جنگ سے پہلے کی طاقت دوبارہ حاصل کر لی ہے۔ ریٹائرڈ فوجی جنرل نے لکھا کہ حماس کا دوبارہ طاقت حاصل کرنا غزہ میں اسرائیلی فوج کی پیشرفت کے بیانات سے متصادم ہے۔ انہوں نے اپنے مضمون میں غزہ میں زمینی حقائق کو بھیانک قرار دیا۔ یتزاک برک نے دعویٰ کیا کہ حماس کے پاس اب 40 ہزار مزاحمت کار ہیں جو کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کی طاقت کے برابر ہے جبکہ بہت سے مزاحمت کار سرنگوں میں تعینات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کے مزاحمت کار گوریلوں کی طرح لڑتے رہتے ہیں جیسا کہ وہ جنگ کے آغاز سے لڑ رہے ہیں، وہ کبھی بھی ایک فوج کی طرح نہیں رہے اور اسی لیے انہوں نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو نہیں کھویا جیسا کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف کا دعویٰ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments