غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، کل سے اب تک مزید 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے چند ہفتوں میں امداد کے منتظر 743 فلسطینیوں کو بھی شہید کر دیا۔ اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی میں ایک رہائشی مکان پر بم باری کر کے کم از کم 12 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ گزشتہ روز غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں میں 78 فلسطینی شہید کیے گئے تھے، آج ہونے والے مختلف حملوں میں مجموعی طور پر کم از کم 27 افراد شہید ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف اسپتالوں میں کم از کم 80 شہداء اور 304 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے 18 مارچ کو حماس کے ساتھ جنگ بندی توڑنے کے بعد سے اب تک کم از کم 6 ہزار 860 فلسطینی شہید اور 24 ہزار 220 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیلی وفد دوحہ روانہ ہو گیا، حماس مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی دے چکی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی تجاویز میں اسرائیلی حملے روکنے، 60 روزہ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی ضمانت، پہلے روز 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، 18 یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی اور غزہ میں امداد اقوامِ متحدہ اور ہلالِ احمر سمیت متفقہ ذرائع کے ذریعے تقسیم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ میں اب تک 57 ہزار 418 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 36ہزار 261 زخمی ہو چکے ہیں۔
Source: social media
حماس دوبارہ پہلے جیسی طاقتور ہوگئی ہے، اسرائیلی فوجی جنرل کا اعتراف
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
دھماکہ خیز مواد صاف کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے دو ارکان ہلاک
اسرائیل کی دھمکیوں میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ
اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے کیمپوں میں گھر مسمار کر دیئے
غزہ میونسپلٹی: ہزاروں خاندان ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہیں
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
کوئی جوہری سانحہ رونما ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کریگی: چینی وزیرِ خارجہ
غزہ کے مکان پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 12 فلسطینی شہید، 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 90 ہو گئی
ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 70 افراد ہلاک، کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر
ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘
اسرائیل نے بین الاقوامی تنظیموں کو شمالی غزہ میں امداد تقسیم کرنے کی اجازت دے دی
امریکہ کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑی تعداد میں فوج موجود رکھنے کا فیصلہ
برطانوی جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں راکٹوں اور گولیوں کی بارش