نئی دہلی، دبئی: مشرق وسطیٰ میں پہلے سے جاری جنگ اور تنازعات کے درمیان یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک تجارتی بحری جہاز پر اتوار کو مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے جہاز پر گولیوں کی بارش کی اور راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ ( فائر کیے۔ جواب میں جہاز پر موجود مسلح سکیورٹی ٹیم نے بھی فائرنگ کردی۔ برطانیہ کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ جہاز کی سکیورٹی ٹیم نے جوابی کارروائی کی۔ خبر رساں ادارے اے پی ایسوسی ایٹڈ پریس نے اتوار کو برطانوی فوجی گروپ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ خبر کے مطابق یمن کے قریب بحیرۂ احمر میں بڑا حملہ ہوا ہے۔ چھوٹی کشتیوں پر سوار مسلح افراد نے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس پر راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کیے۔ اس حملہ کی بات برطانوی فوج کے زیر نگرانی ایک گروپ نے بتائی کہ یمن کے ساحل کے قریب بحیرۂ احمر میں اتوار کو ایک جہاز پر مسلح افراد نے بندوقوں سے فائرنگ کی اور راکٹ سے چلنے والے دستی بموں سے حملہ کیا، فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے کہا کہ جہاز پر موجود ایک مسلح سکیورٹی ٹیم نے جوابی فائرنگ کی اور یہ کہ "صورتحال ویسی ہی بنی ہوئی ہے۔" "حکام تحقیقات کر رہے ہیں،" بتایا گیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرۂ احمر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران حملے شروع کر دیے ہیں تاہم جنگ بندی بڑی حد تک برقرار ہے۔ افریقہ کے قزاقوں نے بھی اس خطے میں کارروائیاں کی ہیں۔ یہ حملہ اتوار کو اس وقت ہوا جب جہاز حدیدہ کی بندرگاہ سے 94 کلومیٹر جنوب مغرب میں شمال کی طرف جا رہا تھا۔ یو کے میرین ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق جہاز پر بیک وقت کئی چھوٹی تیز کشتیوں نے حملہ کیا۔ تاہم، جہاز پر تعینات مسلح سکیورٹی ٹیم نے جوابی کارروائی کی اور اس تصادم کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Source: social media
حماس دوبارہ پہلے جیسی طاقتور ہوگئی ہے، اسرائیلی فوجی جنرل کا اعتراف
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
دھماکہ خیز مواد صاف کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے دو ارکان ہلاک
اسرائیل کی دھمکیوں میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ
اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے کیمپوں میں گھر مسمار کر دیئے
غزہ میونسپلٹی: ہزاروں خاندان ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہیں
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
کوئی جوہری سانحہ رونما ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کریگی: چینی وزیرِ خارجہ
غزہ کے مکان پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 12 فلسطینی شہید، 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 90 ہو گئی
ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 70 افراد ہلاک، کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر
ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘
اسرائیل نے بین الاقوامی تنظیموں کو شمالی غزہ میں امداد تقسیم کرنے کی اجازت دے دی
امریکہ کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑی تعداد میں فوج موجود رکھنے کا فیصلہ
برطانوی جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں راکٹوں اور گولیوں کی بارش