جمعرات کو شائع ہونے والی ایسوسی ایٹڈ پریس کی تحقیقات میں شہادتوں اور ویڈیو فوٹیج کی بنا پر انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں امداد کی تقسیم کے مقامات کی حفاظت کرنے والے امریکی کنٹریکٹرز کھانے کے لیے بھاگنے والے بھوکے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کر رہے ہیں۔ امریکی بھوک سے نڈھال فلسطینیوں کے خلاف صوتی بم اور براہ راست گولہ بارود کا استعمال کر رہے ہیں۔ دو امریکی کنٹریکٹرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایجنسی سے بات کی اور کہا کہ انہوں نے بات کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ’’غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن ‘‘ کے زیر انتظام امدادی مراکز میں خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے بارے میں فکر مند تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بھرتی کیے گئے سکیورٹی اہلکار اکثر نااہل، غیر جانچ شدہ اور بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوتے ہیں۔ یہ کنٹریکٹر مکمل استثنیٰ کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ان پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ساتھی اکثر فلسطینیوں پر سٹن گرنیڈ اور مرچ سپرے پھینکتے ہیں۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ ہر طرف گولیاں چلائی جا رہی ہیں فضا میں، زمین پر اور کبھی فلسطینیوں پر بھی ۔ ایک کنٹریکٹر نے کہا اسے کم از کم ایک واقعہ یاد آیا جس میں اس کا خیال تھا کہ ایک فلسطینی کو براہ راست گولہ بارود کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک نے کہا کہ معصوم لوگوں کو بلا ضرورت شدید زخمی کیا جا رہا ہے ۔ کنٹریکٹر نے وضاحت کی کہ امداد کی تقسیم کے مقامات پر امریکی اہلکار کھانے کی درخواست کرنے کے لیے آنے والے لوگوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ کسی کو بھی "مشکوک" سمجھا جاتا تو اس کی یہ معلومات اسرائیلی فوج کے ساتھ شیئر کردی جاتی ہے۔ ویڈیو کو فلمانے والے کنٹریکٹر نے کہا کہ اسرائیلی فوج معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے امداد کی تقسیم کے نظام کا استحصال کرتی ہے۔ دونوں کنٹریکٹرز نے مزید کہا کہ کیمرے ہر سائٹ پر تقسیم کی کارروائیوں کی نگرانی کی جاتی ہے اور امریکی تجزیہ کار اور اسرائیلی فوجی ایک کنٹرول روم میں بیٹھتے ہیں جہاں لائیو فوٹیج دکھائی جاتی ہے۔ یہ کنٹرول روم غزہ میں کریم شالوم کراسنگ کے اسرائیلی جانب ایک شپنگ کنٹینر میں واقع ہے۔ چہرے کی شناخت کا سافٹ ویئر ایک امریکی کنٹریکٹر نے بتایا کہ کچھ کیمرے چہرے کی شناخت کے سافٹ ویئر سے لیس ہیں۔ کچھ ویڈیوز پر "تجزیہ" کا لیبل لگا ہوا ہوتا ہے اور ان میں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی بھی ہوتی ہے ۔ ٹھیکیدار نے مزید کہا کہ اگر کوئی دلچسپی والا شخص کیمرے پر نظر آئے اور اس کی معلومات سسٹم میں ریکارڈ کی جائے تو کمپیوٹر سکرین پر اس کا نام اور عمر ظاہر ہوجائے گی۔ سکرینوں کو دیکھنے والے اسرائیلی فوجی نوٹس لیں گے اور تجزیہ کاروں کی معلومات کا موازنہ سائٹس سے ڈرون فوٹیج سے کریں گے۔ ٹھیکیدار نے کہا کہ اسے اور دیگر ملازمین سے کہا گیا تھا کہ وہ کسی ایسے شخص کی تصویر بنائیں جو "نامناسب" نظر آئے تاہم نامناسب ہونے کا معیار واضح طور پر بیان نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تصاویر کو چہرے کی شناخت کے ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا تھا، لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ معلومات کے ساتھ کیا کیا گیا ہے۔ کنٹریکٹر، جس نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو ویڈیو دستاویزات فراہم کیں، نے مزید کہا کہ ان مقامات پر پہنچنے والے فلسطینیوں نے خود کو اسرائیلی اور امریکی فائرنگ کے درمیان پھنسا ہوا پایا ہے۔ فلسطینی انھیں کہیں گے کہ ہم یہاں اپنے اہل خانہ کے لیے کھانا لینے آئے تھے۔ ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج ہم پر کیوں گولی چلا رہی ہے؟ آپ ہم پر کیوں گولی چلا رہے ہیں؟ ایک ٹھیکیدار کی طرف سے فراہم کردہ ویڈیوز، جو ان مقامات پر فلمائی گئی ہیں، سینکڑوں فلسطینیوں کو دھاتی دروازوں کے درمیان جمع ہوتے ، گولیوں کی آوازوں، سٹن گرینیڈز اور کالی مرچ کے سپرے کی آوازوں کے درمیان امداد کے لیے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دیگر ویڈیوز میں انگریزی بولنے والے مردوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دکھایا گیا ہے جس میں ہجوم کو منتشر کرنے اور فائرنگ کے بعد ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ایجنسی کے ذریعے دیکھے گئے ویڈیوز ٹھیکیداروں کے بیان کردہ افراتفری کے مناظر کی تصدیق کر رہی ہیں۔ یہ فوٹیج تقسیم کے پہلے دو ہفتوں کے دوران فلمائی گئی تھی۔ ایک ویڈیو میں مسلح امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز غزہ کے ایک مقام پر اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ قریبی فلسطینیوں کو کیسے منتشر کیا جائے۔ قریب ہی کم از کم 15 گولیاں سنائی دیتی ہیں، ایک ٹھیکیدار چیختا ہے "اوہ!" ایک اور کہتا ہے "مجھے لگتا ہے کہ آپ نے کسی کو مارا ہے۔" ویڈیو بنانے والے ٹھیکیدار نے بتایا کہ اس نے دوسرے ٹھیکیداروں کو ان فلسطینیوں پر بھی گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا جنہوں نے اپنا کھانا اکٹھا کیا تھا اور جا رہے تھے۔ فائرنگ کا آغاز ہجوم کو منتشر کرنے کے مقصد سے ہوا لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ لوگوں کے جانے کے بعد ان پر فائرنگ کیوں جاری رکھی گئی تھی۔ کیمرہ یہ نہیں دکھا رہا کہ فائرنگ کس نے کی یا کیا لیکن فلم بنانے والے ٹھیکیدار نے بتایا کہ اس نے ایک اور کنٹریکٹر کو فلسطینیوں پر فائر کرتے ہوئے دیکھا اور پھر تقریباً 60 میٹر دور کسی کو اسی مقام پر زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جہاں فائرنگ کی گئی تھی۔ دیگر ویڈیوز میں سرمئی وردیوں میں ملبوس مرد ، جن کے بارے میں اس نے بتایا کہ اس کے ساتھی تھے، کو ایک تنگ اور باڑ والے راستے میں پھنسے فلسطینیوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ یہ لوگ کالی مرچ کا سپرے فائر کرتے ہیں اور سٹن گرینیڈ پھینکتے ہیں جو ہجوم میں پھٹ جاتے ہیں۔ فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔
Source: social emdia
سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ تعینات
امریکی کنٹریکٹرز غزہ میں بھوکے فلسطینیوں پر گولی چلا رہے: تحقیقات میں انکشاف
یمن: تعز میں ایندھن کی تنصیب پر حوثی حملہ، ایک شہری جاں بحق، متعدد زخمی
اسرائیل نے قیامت ڈھا دی، صرف 2 دن میں 300 سے زائد فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی
فلسطین میں تباہی: کچھ لوگوں کیلیے نسل کشی منافع بخش ہے، نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ
کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مشکوک پیکج کی جانچ: ڈنمارک کی پولیس تعینات
ایٹمی جنگ چھڑ گئی تو دنیا میں صرف کونسی دو جگہیں محفوظ رہیں گی؟
برطانوی ایئر فورس بیس میں دخل اندازی کرنے والے افراد پر دہشت گردی کا چارج لگ گیا
صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک
غزہ: امریکی کنٹریکٹرز کا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر گولیاں چلانے کا انکشاف