International

صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک

صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں آدن اَدی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر افریقی یونین کے ایک ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 اہلکار ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملٹری ہیلی کاپٹر نے بالی ڈوگل ایئرفیلڈ سے پرواز بھری تھی اور لینڈنگ سے کچھ لمحے قبل انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کریش کرگیا۔ رپورٹس کے مطابق اس دوران زوردار دھماکے ہوئے اور شدید آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ جس کے باعث قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، زخمیوں میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایک انجینیئر شامل ہیں۔ صومالیہ کے بدقسمت ہیلی کاپٹر میں 8 افراد موجود تھے جن میں 5 ہلاک ہوگئے جب کہ تین زخمیوں کو شدید جلنے کے زخم اور دیگر چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ صومالی فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث ہیلی کاپٹر میں موجود گولہ بارود پھٹ گیا تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ گولہ بارود کس قسم کا اور کتنا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments