International

کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مشکوک پیکج کی جانچ: ڈنمارک کی پولیس تعینات

کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مشکوک پیکج کی جانچ: ڈنمارک کی پولیس تعینات

ڈنمارک کی پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اس نے ملک کے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مشکوک پیکج کی جانچ کے لیے افسران کو تعینات کیا ہے۔ کوپن ہیگن پولیس نے ایکس پر لکھا، "ہم اسرائیلی سفارت خانے میں موجود ہیں جہاں ہم موصولہ پیکج کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ فی الحال ہمارے پاس مزید معلومات نہیں ہیں۔" ڈنمارک کے پبلک براڈکاسٹر ڈی آر نے سفارت خانے کے قریب متعدد پولیس اور ایمرجنسی گاڑیوں کی تصاویر دکھائیں جس میں انہوں نے ہزمت ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی گاڑی کی بھی اطلاع دی۔ پولیس نے ایکس پر لکھا کہ انہوں نے سفارت خانے کے قریب سڑکیں بند کر دیں۔ پولیس کے ڈیوٹی چیف اینڈرس فریڈرکسن نے ڈنمارک کے روزنامہ ایکسٹرا بلیڈٹ کو بتایا، "علاقے کے عام شہریوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔" جون میں اسرائیل-ایران جنگ چھڑنے کے بعد کئی یورپی ممالک میں سکیورٹی حکام نے اسرائیلی اور یہودی اداروں کی نگرانی اور تحفظ میں اضافہ کر دیا ہے۔ گذشتہ ہفتے سکیورٹی افسران نے ڈنمارک کے شہر آرہس میں ایک شخص کو ایرانی انٹیلی جنس کے لیے جرمنی میں یہودیوں کے مقامات اور افراد کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔ استغاثہ نے کہا، اس نے جون میں تین املاک کی جاسوسی کی جو"شاید جرمنی میں مزید انٹیلی جنس سرگرمیوں کی تیاری کے لیے تھی جس میں ممکنہ طور پر یہودی اہداف پر دہشت گردانہ حملے شامل ہیں۔" جرمن وزیرِ انصاف سٹیفنی ہبگ نے کہا، "اگر اس شبہ کی تصدیق ہو جائے تو ہمیں ایک اشتعال انگیز کارروائی سے نمٹنا ہو گا۔ جرمن حکومت کے لیے یہودیوں کی زندگی کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔" جرمنی نے ملزم کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments