International

جاپان نے ممکنہ ’میگا زلزلے‘ کیلئے تیاری کرلی، کم از کم 3لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ

جاپان نے ممکنہ ’میگا زلزلے‘ کیلئے تیاری کرلی، کم از کم 3لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ

جاپان نے ممکنہ ’میگا زلزلے‘ کیلئے ابھی سے تیاری کرلی، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس زلزلے میں کم ازکم ہلاکتیں بھی 3لاکھ کے قریب ہوسکتی ہیں۔ جیسے جیسے جاپان مین تباہ کن ‘میگا زلزلے’ کے امکانات کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے، جاپانی حکومت نے اپنے زلزلے کی تیاری کے منصوبے کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ نانکائی ٹروف میں ایک طاقتور زلزلے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔ حکومتی پینل کے مطابق، اب اگلے 30 سالوں میں نانکائی ٹروف میں 7 ریکٹر اسکیل یا اس سے زیادہ کی شدت کے زلزلے کے 82 فیصد امکانات ہیں اور خطرناک بات یہ ہے کہ یہ پچھلے تخمینہ 75 فیصد سے زیادہ ہے۔ جاپان کی زلزلہ ریسرچ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے زلزلے کے نتیجے میں سونامی کے ساتھ ساتھ 298,000 کے قریب اموات ہوسکتی ہیں اور 2 ٹریلین امریکی ڈالرز تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔ سب سے پہلے جاپانی حکومت نے سینٹرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کونسل کے تحت 2014 میں قومی تیاری کا منصوبہ متعارف کرایا تجا، جس کا مقصد زلزلے سے ہونے والی اموات کو 80 فیصد تک کم کرنا تھا۔ تاہم، تازہ ترین تخمینوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جاپانی حکام کو اب یقین ہے کہ موجودہ منصوبہ ہلاکتوں میں صرف 20 فیصد کمی کرسکتا ہے۔ اسی تناظر میں اپ ڈیٹ کردہ حکمت عملی کے تحت پشتوں کی تعمیر، انخلا کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور مزید باقاعدہ ڈیزاسٹر ڈرلز کے انعقاد کے لیے کوششوں میں اضافے کیا جائے گا۔ اپ ڈیٹ منصوبے کے تحت حکومت کا مقصد نانکائی ٹروف میں زلزلے کی صورت میں ہلاکتوں کی تعداد میں 80 فیصد اور تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد کو 50 فیصد تک کم کرنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments