سوئٹزرلینڈ نے غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے جنیوا دفتر کو بند کرنے کی کارروائی شروع کی ہے، اس حوالے سے دفتر کے قیام میں قانونی کوتاہیوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن ایک متنازع امدادی تنظیم ہے جسے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ اس تنظیم نے مئی کے آخر میں غزہ کی پٹی میں خوراک کے پارسل تقسیم کرنا شروع کیے تھے۔ خوراک کی تقسیم امداد کی ترسیل کے ایک نئے ماڈل کا حصہ تھی۔ امداد کی تقسیم مراکز کے قریب فائرنگ میں سینکڑوں فلسطینیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کی طرف سے تنقید کی گئی تھی۔ سوئس فیڈرل سپروائزری اتھارٹی فار انٹرپرائزز نے آج سوئس ٹریڈ جرنل میں شائع ہونے والے قرض دہندگان کو ایک نوٹس میں کہا ہے کہ اگر کوئی قرض دہندہ 30 دن کی قانونی مدت کے اندر آگے نہیں آتا ہے تو اتھارٹی تنظیم کو تحلیل کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔ اتھارٹی نے رائٹرز کو بتایا کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن بعض قانونی تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان قانونی تقاضوں میں بورڈ کے اراکین کی صحیح تعداد، ڈاک کا پتہ، یا سوئس بینک اکاؤنٹ سے متعلق امور شامل ہیں۔ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن نے فیڈرل سپروائزری اتھارٹی کو تصدیق کی ہے کہ اس نے سوئٹزرلینڈ میں کبھی کوئی سرگرمی نہیں کی ہے اور وہ جنیوا میں رجسٹرڈ برانچ کو تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جنیوا میں حکام نے گزشتہ ہفتے غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کو ایک علیحدہ قانونی نوٹس جاری کیا تھا جس میں اسے 30 دنوں کے اندر "تنظیمی کوتاہیوں" کو دور کرنے یا ممکنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
Source: social media
سوئٹزرلینڈ کی جنیوا میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے دفتر کو بند کرنے کے لیے کارروائی
سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے اعلان کی شدید مذمت
ایٹمی جنگ چھڑ گئی تو دنیا میں صرف کونسی دو جگہیں محفوظ رہیں گی؟
ہم حماس کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے: اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو
غزہ میں مزاحمت کاروں کا حملہ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
غزہ: امریکی کنٹریکٹرز کا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر گولیاں چلانے کا انکشاف
انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ
یونان میں جنگل کی آگ بے قابو، نقل مکانی شروع
میکسیکو سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کے حق میں وفاقی کورٹ کا بڑا فیصلہ
جاپان نے ممکنہ ’میگا زلزلے‘ کیلئے تیاری کرلی، کم از کم 3لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ