International

یونان میں جنگل کی آگ بے قابو، نقل مکانی شروع

یونان میں جنگل کی آگ بے قابو، نقل مکانی شروع

یونان کے جزیرے کریٹ میں جنگل کی آگ بے قابو ہوگئی، جس کے نتیجے میں موجود لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کے جزیرے کریٹ کے جنگلات میں لگنے والی جنگل کی آگ قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ تیز ہوائیں، جن کی شدت بیفورٹ اسکیل پر آٹھ درجے تک ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق آگ کے شعلے جنوبی سمت میں تیزی سے آگ پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں، جس سے فیول اسٹیشن، سیاحوں کے ریزورٹز اور دیگر رہائشی مکانات سمیت اہم انفراسٹرکچر کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دھوئیں کی موٹی تہہ کی وجہ سے حد نگاہ صفر پر جا چکی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کریٹ میں موجود تمام اسپتالوں کو ہنگامی تیار رہنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہے۔ جزیرے پر موجود مختلف آبادیوں سے اب تک 1 ہزار 500 افر د کو جزیرے سے نکال لیا گیا ہے۔ ترکیہ کے شہر ازمیر میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیل گئی، درجنوں بستیاں خالی کرالی گئیں، اب تک 50ہزار افراد کا انخلا ہوچکا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازمیر میں مسلسل دوسرے روز آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، انتظامیہ نے 41 بستیوں کو خالی کرالیا ہے، آگ سے متاثرہ علاقوں سے 50ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے ہیں۔ وزیرجنگلات نے بتایا کہ ازمیر میں تیز ہواؤں نے آگ کو پھیلادیا، ہوائیں 50کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل رہی ہیں، آگ بجھانے کیلئے 1ہزار سے زائد اہلکار اور ہیلی کاپٹر مصروف ہیں۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث ازمیر کے ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، کئی مقامات پر رہائشیوں نے خود درخت کاٹ کر فائربریکس بنائے اور گھروں کو بچانے کی کوشش کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments