International

انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ

انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار کشتی انڈونیشیا کے جاوا جزیرے کے بنیوانگی ساحل سے بالی جارہی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 65 افراد سوار تھے، 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق نو کشتیوں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، اونچی لہروں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments