International

اسرائیلی حملے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر خاندان کے متعدد افراد سمیت ہلاک: غزہ وزارتِ صحت

اسرائیلی حملے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر خاندان کے متعدد افراد سمیت ہلاک: غزہ وزارتِ صحت

غزہ کے انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر اپنے خاندان کے متعدد افراد کے ہمراہ ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے گھر پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت نے ’میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کے خلاف اس سنگین جرم‘ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر مروان سلطان طویل عرصے سے اس شعبے کے ساتھ وابستہ تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے حماس کے ایک ’اہم دہشتگرد‘ کو غزہ میں نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ کہ اس حملے میں عام شہریوں کو ہونے والے نقصان کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نیوز ایجنسیوں کے مطابق المواصی کے ’محفوظ زون‘ میں ایک حملے میں پانچ افراد ہلاک اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر سلطان انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر تھے جسے حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت نے بند کر دیا تھا اور بعد میں اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ اس ہسپتال پر ’متعدد اسرائیلی حملوں کے سبب اس کے ڈھانچے کو نقصان‘ پہنچا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ اس علاقے میں ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف‘ جنگ کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments