ریاض: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکی میزائل دفاعی نظام ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) پہلی بار فعال کرنے کا اعلان کر دیا۔ مہم نیوز ایجنسی نے اخبار ’الشرق الاوسط‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ مملکت میں امریکی ساختہ میزائل دفاعی نظام تھاڈ کی پہلی تعیناتی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ یہ میزائل شکن نظام مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کیلیے بنایا گیا ہے۔ سعودی عرب میں اس کی تعیناتی منعقدہ تربیتی پروگراموں کے بعد کی گئی اور اس کا افتتاح جدہ میں فضائی دفاعی فورسز کے تحقیقی مرکز میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک علاقوں کی حفاظت کرنا ہے۔ دریں اثنا، امریکی میگزین نیوز ویک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل بھی اسی دفاعی نظام پر انحصار کرتا ہے جو ایران اور یمن سے میزائل حملوں کو بروقت روکنے میں ناکام رہا ہے۔ نیوز ویک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکا نے اسرائیل کو ایران کے میزائل حملوں سے بچانے کیلیے تھاڈ کو تقریباً 20 فیصد استعمال کیا۔
Source: social media
سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ تعینات
کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مشکوک پیکج کی جانچ: ڈنمارک کی پولیس تعینات
اسرائیل کے اندر مغربی کنارے پر قبضے کی تیاری پر مکمل اتفاق
آسٹریا سے بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے پہلے شامی کی ملک بدری
فلسطین میں تباہی: کچھ لوگوں کیلیے نسل کشی منافع بخش ہے، نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ
اسرائیل نے قیامت ڈھا دی، صرف 2 دن میں 300 سے زائد فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی
دوران پرواز مسافر سے مارپیٹ کرنے والا بھارتی نوجوان امریکا میں گرفتار
ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری تنصیبات کو شدید نقصان کا اعتراف
میئر نیویارک کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار نے دونوں پارٹیوں میں بحران پیدا کردیا
ہم نے اسرائیل کو بچایا اور اب ہم نیتن یاہو کو بچائیں گے : ٹرمپ
غزہ 'نسل کشی کی تباہ کن صورتِ حال' سے دوچار ہے: ہسپانوی وزیرِ اعظم
اسرائیل ایرانی حملوں سے تقریباً تباہ ہو گیا تھا:خامنہ ای کا دعویٰ
میکسیکو: مذہبی تقریب کے دوران فائرنگ، بچوں سمیت 12 ہلاک
امریکا اسرائیل کو بچانے کیلیے جنگ میں کودا مگر کچھ حاصل نہیں کر سکا، ایرانی سپریم لیڈر