International

ہم نے اسرائیل کو بچایا اور اب ہم نیتن یاہو کو بچائیں گے : ٹرمپ

ہم نے اسرائیل کو بچایا اور اب ہم نیتن یاہو کو بچائیں گے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف جاری مقدمے پر شدید حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ جیسے امریکہ نے اسرائیل کو بچایا، ویسے ہی اب وہ نیتن یاہو کو بھی بچائے گا۔ جمعرات کے روز "ٹروتھ سوشل" پر انھوں نے لکھا کہ "مجھے اس یہ جان کر شدید صدمہ ہوا کہ اسرائیل، جو ابھی حال ہی میں اپنی تاریخ کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک سے گزرا ہے، اور جس کی قیادت مضبوطی سے بیبی نیتن یاہو کر رہے ہیں، اب بھی ان کے خلاف یہ احمقانہ اور پاگل پن پر مبنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔" ٹرمپ نے مزید کہا "وہ جنگِ عظیم کے وقت کے وزیرِ اعظم ہیں! میں اور بیبی ساتھ ساتھ جہنم سے گزرے ... اسرائیل کے ایک چالاک، خطرناک اور دیرینہ دشمن ایران کے خلاف ... اس وقت بیبی نیتن یاہو سے زیادہ سخت، مضبوط یا اپنی سرزمین سے محبت کرنے والا کوئی نہ تھا۔" ان کے بقول "کوئی اور ہوتا تو اسے بھاری نقصان، شرمندگی اور ابتری کا سامنا کرنا پڑتا۔ مگر بیبی نیتن یاہو ایک جنگجو تھے ... شاید اسرائیل کی تاریخ میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ اور نتیجہ ایسا نکلا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، دنیا کے ایک ممکنہ طور پر خطرناک ترین اور طاقتور جوہری ہتھیاروں کے منصوبے کا مکمل خاتمہ ... اور یہ سب کچھ بہت جلد ہونے والا تھا!" ٹرمپ نے جاری مقدمے کو "سیاسی انتقام پر مبنی" قرار دیتے ہوئے کہا "ہم واقعی اسرائیل کی بقا کی جنگ لڑ رہے تھے، اور اسرائیل کی تاریخ میں شاید ہی کسی نے اتنی طاقت اور مہارت سے جنگ لڑی ہو جتنی بیبی نیتن یاہو نے، اور ان سب کے باوجود، میں نے ابھی سنا کہ پیر کو انھیں عدالت میں پیش ہونا ہے تاکہ اس طویل مقدمے کی پیروی جاری رکھی جائے ... جسے وہ مئی 2020 سے جھیل رہے ہیں۔ یہ ایک غیرمعمولی امر ہے! یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اسرائیلی وزیرِ اعظم پر اس کے منصب کے دوران مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ یہ ایک سیاسی بنیاد پر قائم مقدمہ ہے جس میں ’سیگار‘، ’بگز بنی کا کھلونا‘ اور دیگر کئی ’ظالمانہ الزامات‘ شامل ہیں، جن کا مقصد صرف انھیں نقصان پہنچانا ہے۔" ٹرمپ نے اپنی بات ان الفاظ میں مکمل کی "میرے نزدیک ناقابلِ یقین ہے کہ ایک ایسا شخص، جس نے اسرائیل کے لیے اتنا کچھ کیا ہو، اس قسم کی سیاسی انتقامی مہم کا نشانہ بنے۔ وہ اس سے بہتر کے مستحق ہیں ... اور اسرائیل بھی۔ بیبی نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کو فوراً ختم کیا جانا چاہیے، یا پھر انھیں معافی دی جائے، ایک ایسے قومی ہیرو کی حیثیت سے جس نے اپنی ریاست کے لیے غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔ شاید میری نظر میں کوئی اور ایسا شخص نہیں جو امریکی صدر کے ساتھ اتنی ہم آہنگی سے کام کر چکا ہو جتنا بیبی نیتن یاہو نے کیا۔ امریکہ نے اسرائیل کو بچایا، اور اب امریکہ ہی بیبی نیتن یاہو کو بچائے گا۔ اس ’انصاف‘ کے نام پر جاری اس تماشے کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا!"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments