انڈین نژاد مسلمان ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کے طور پر نامزد ہوئے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدان اور صارفین ان کے خلاف اسلامو فوبک پوسٹس شیئر کر رہے ہیں۔ 2021 سے جارجیا کی 14ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے لیے امریکی نمائندہ ماجوری ٹیلر گرین بھی ان میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آزادی کے مجسمے کو برقع پہنایا گیا ہے۔ اس کے نیچے ایک صارف ڈان کیتھ نے کیپشن میں لکھا کہ ’مبارک ہو نیویارک۔‘ ساؤتھ کیرولینا سے فرسٹ کانگریشنل امریکی نمائندہ نینسی میس نے ظہران ممدانی کی کرتے پاجامہ میں ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’نائن الیون کے بعد ہم نے کہا تھا کہ ہم نہیں بھولیں گے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم بھول گئے۔‘ رپبلکن سیاستدانوں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین بھی ظہران ممدانی پر تنقید کرتے نظر آئے۔ ایک شخص نے لکھا کہ ’2001 میں نیویارک: ہم کبھی نہیں بھولیں گے! 2025 میں نیویارک: مسلمان جہادی کا انتخاب! 2040 میں نیویارک: شریعت کی پابندی کرو یا ملک چھوڑ دو! 2060 میں نیویارک: اسلام قبول کرو یا مر جاؤ۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اگرچہ وہ جہادی ڈیموکریٹ امیدوار کے طور پر پرائمری جیت چکے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ میئر بننے والے ہیں۔ اگر وہ حقیقت میں جیت جاتے ہیں تو ان لوگوں پر عذاب ہے جنہوں نے اپنے ہی شہر کے زوال کے لیے آنکھیں بند کر کے ووٹ دیے۔‘ ظہران ممدانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خلاف بھی کھل کر بات کی ہے اور اس کو ’نسل کشی‘ قرار دیا ہے، لیکن یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ یہود مخالف نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ان کے حوالے سے لکھا کہ ’بالآخر یہ ہو گیا، ڈیموکریٹس نے حد عبور کر لی ہے۔ ظہران ممدانی نے ابھی ڈیم پرائمری جیت حاصل کی ہے اور میئر بننے کے راستے پر گامزن ہیں۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہمارے پاس پہلے بھی ریڈیکل لیفٹیز تھے، لیکن یہ تھوڑا سا مضحکہ خیز ہوتا جا رہا ہے۔ وہ خوفناک لگتے ہیں، ان کی آواز تیز ہے، وہ زیادہ سمارٹ نہیں ہیں، یہ ہماری ملکی تاریخ کے لیے کا ایک بڑا لمحہ ہے۔‘ ظہران ممدانی نے ڈیموکریٹک مباحثے میں ٹرمپ کو براہ راست جواب دیا اور کہا کہ ’میں ڈونلڈ ٹرمپ کا سب سے ڈراؤنا خواب ہوں۔ میں ایک ترقی پسند مسلمان ہوں اور دراصل ان چیزوں کے لیے لڑتا ہوں جن پر میں یقین رکھتا ہوں۔‘
Source: social media
غزہ کے مکان پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 12 فلسطینی شہید، 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 90 ہو گئی
امریکہ کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑی تعداد میں فوج موجود رکھنے کا فیصلہ
اسرائیل نے بین الاقوامی تنظیموں کو شمالی غزہ میں امداد تقسیم کرنے کی اجازت دے دی
ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘
ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 70 افراد ہلاک، کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
اسرائیل حماس مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم
ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا ؟ جگد گرو رام بھدرآچاریہ کا بیان
لبنان کے شمال، جنوب اور مشرق میں مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے
اسرائیل: 54000 مذہبی نوجوانوں کو فوجی خدمات کے لیے طلب کرنے کی کارروائی شروع
حدیدہ کے قریب نشانہ بنائے گئے بحری جہاز کی حالت بگڑ گئی، پانی داخل، عملہ نکل گیا
برکس ممالک نے آئی ایم ایف کے مخصوص نظام پر سوال اٹھا دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس تنظیم کے رکن ملکوں کو دھمکی
امریکا: ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 82 ہو گئی