ریو ڈی جنیرو: برکس ممالک نے آئی ایم ایف کے مخصوص نظام پر سوال اٹھا دیا ہے، رہنماؤں نے مانیٹری فنڈ میں ناگزیر اصلاحات کی بات کی۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں ہونے والی ترقی پذیر ممالک کے برکس سمٹ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں عالمی تجارت، مالیاتی اصلاحات، اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اہم مؤقف اپنایا گیا ہے۔ برکس گروپ کے وزرائے خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں اصلاحات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کا موجودہ کوٹہ اور ووٹنگ نظام عالمی اقتصادی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا۔ برکس مطالبے میں ووٹنگ کے حقوق کی ایک نئی تقسیم اور فنڈ کی قیادت کے لیے یورپی انتظامیہ ہونے کی روایت کا خاتمہ بھی شامل تھا، اس گروپ کے وزرائے خزانہ نے پہلی بار مشترکہ بیان میں مجوزہ اصلاحات پر اتفاق کیا، اس سلسلے میں دسمبر میں آنے والی آئی ایم ایف کے جائزے کے اجلاس میں اس مشترکہ تجویز پر بات کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق برکس رہنماؤں نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ غزہ کو ریاست فلسطین کا حصہ تسلیم کرتے ہیں، اعلامیے میں امریکا کی یک طرفہ تجارتی محصولات پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا کے یکطرفہ اقدامات عالمی تجارتی اصولوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔
Source: social media
برکس ممالک نے آئی ایم ایف کے مخصوص نظام پر سوال اٹھا دیا
ٹرمپ نے ایلون مسک کی نئی سیاسی جماعت کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
امریکا: ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 82 ہو گئی
ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس تنظیم کے رکن ملکوں کو دھمکی
اسرائیل حماس مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم
حدیدہ کے قریب نشانہ بنائے گئے بحری جہاز کی حالت بگڑ گئی، پانی داخل، عملہ نکل گیا
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے
اسرائیل: 54000 مذہبی نوجوانوں کو فوجی خدمات کے لیے طلب کرنے کی کارروائی شروع
لبنان کے شمال، جنوب اور مشرق میں مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے
ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا ؟ جگد گرو رام بھدرآچاریہ کا بیان