International

ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس تنظیم کے رکن ملکوں کو دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس تنظیم کے رکن ملکوں کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اُس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ نے برکس کی پالیسیوں کو امریکا مخالف قرار دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کر دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا کی اُبھرتی معیشتوں کے گروپ ’برکس‘ نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ برکس کا 2 روزہ اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں ہوا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔ اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments