International

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے لیے نیتن یاہو امریکا پہنچ چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع ہے، جس میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال بھی ہو گا۔ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکا میں اسرائیل کے سفیر اور نیویارک میں اسرائیل کے قونصل جنرل سے واشنگٹن ڈی سی کے باہر جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ملاقات کی۔ نیتن یاہو آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی مندوب اسٹیو وٹ کوف سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب غزہ میں آج ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ میں اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آج محصور علاقے میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments