International

نیویارک کے متوقع میئر ظہران ممدانی کا غزہ کے مظلوموں کے حق میں بڑا بیان

نیویارک کے متوقع میئر ظہران ممدانی کا غزہ کے مظلوموں کے حق میں بڑا بیان

نیویارک کے متوقع میئر ظہران ممدانی غزہ میں اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں کی شہادت پر بول پڑے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے متوقع میئر ظہران ممدانی نے ایکس پر لکھا کہ صرف اس لیے کہ آپ نے دیکھنا چھوڑ دیا تو یہ نہ سمجھیں کہ غزہ میں اب بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جارہا، فلسطینیوں کو مت بھولیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا معاف کیجئے گا، جب آپ اپنی صحت کی دیکھ بھال، کرائے اور تعلیم کی ادائیگی کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں، یاد رکھیں کہ آپ کی حکومت آپ کی مدد نہیں کر پائے گی کیونکہ انہیں غزہ میں معصوم بچوں پر بمباری کرنے اور مارنے کے لیے اسرائیل کو اربوں ڈالر امریکی شہریوں کے ٹیکس کی رقم دینا ہے۔ اس سے قبل نیویارک کے پہلے ممکنہ مسلمان مئیر ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیا تھا۔ مدانی نے انسٹاگرام پوسٹ میں امریکی صدر کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر نے مجھے گرفتار کرنے، میری شہریت چھیننے، قید میں ڈالنے اور ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ”یہ دھمکی اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ اس لیے کہ میں دہشت زدہ کرنے والے (آئی سی ای) امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف ہوں“۔ نیویارک کے ممکنہ مئیر نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ٹرمپ کی ناراضگی صرف ہماری جمہوریت پر حملہ نہیں بلکہ نیو یارک میں رہنے والے ہر شہری کو پیغام ہے، اگر آپ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنی آواز بلند کریں گے تو وہ آپ کی طرف بھی آئیں گے اور ہم اس دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ ممدانی نے 2018 میں امریکی شہریت حاصل کی تھی، صدر ٹرمپ بھی ان پر شدید تنقید کرچکے ہیں، انہوں نے ممدانی کو کمیونسٹ پاگل قرار دیا تھا۔ جبکہ امریکی صدر نے بیان میں کہا تھا کہ ظہران ممدانی امریکیوں کے لیے ایک بری خبر ہے، وہ ایک خوفناک کمیونسٹ ہے، لیکن ان کو دیکھ کر بہت مزا آئے گا، کیوں کہ ممدانی کو فنڈز لینے کے لیے وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments