امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک کو 10 فیصد اضافی ٹیرف کی دھمکی دینے پر چین کا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ چین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد مزید ٹیرف کی دھمکی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیرف کا استعمال کسی کے مفاد میں نہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں پر چلے گا، اُس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ نے برکس کی پالیسیوں کو امریکا مخالف قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کر دیے جائیں گے، برکس کی امریکا مخالف پالیسی کا ساتھ دینے کے معاملے پر کسی ملک کو چھوٹ نہیں ملے گی۔
Source: social media
اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کوشش کی لیکن ناکام رہا، ایرانی صدر
تیسری جنگ عظیم میں چین اور روس بیک وقت حملے کرسکتے ہیں: نیٹو سیکرٹری جنرل
یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو 60 بموں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے : اسرائیلی فوج
اسرائیل: ڈیمونا نیوکلیئر پاور پلانٹ بند
پوتن کے برطرف کردہ وزیر ٹرانسپورٹ مردہ حالت میں پائے گئے
ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ