International

اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کوشش کی لیکن ناکام رہا، ایرانی صدر

اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کوشش کی لیکن ناکام رہا، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا تاہم امریکا اس میں ملوث نہیں تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے دی گارجین کے مطابق ایران کے صدر مسود پیزشکیان نے اسرائیل پر خود کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے اس بات کا انکشاف کیا اور کہا کہ اسرائیل نے میری جان لینے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہا۔ اس نے اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں میں میٹنگ کر رہا تھا، تاہم امریکا اس حملے میں ملوث نہیں تھا۔ مسود پزشکیان جنہوں نے گزشتہ ماہ اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑی جانے والی 12 روزہ جنگ کے بعد کسی مغربی میڈیا کو پہلا انٹرویو دیا۔ اس میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ جنگ کسی بھی طرح جاری رہے، لیکن اسرائیلی حملوں کا دوبارہ خدشہ برقرار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن امریکا پر اعتماد کا فقدان ہے۔ مذاکرات کے لیے واشنگٹن کو اعتماد بحالی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے ایران پر 13 جون کو فضائی حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں ایرانی کمانڈرز سمیت کئی ایٹمی سائنسدان جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع نے دوران جنگ ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ اور عالمی طاقتوں کی مداخلت سے دونوں ممالک میں جنگ بندی ہونے کے بعد اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی جوہری صلاحیتیں مکمل ختم کر دیں۔ اسی دوران امریکا نے بھی ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر حملے کر کے انہیں تباہ اور ایران کی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت مکمل ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم ایرانی حکام اور آئی اے ای اے نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی افزودہ یورینیم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments