International

امریکا: ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 82 ہو گئی

امریکا: ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 82 ہو گئی

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 28 بچوں سمیت 82 افراد ہلاک ہوگئے۔ سمر کیمپ میں موجود 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد اب بھی لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز ، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں مختلف علاقوں میں مکانات اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئی ہیں جبکہ درخت گرنے سے راستے بند ہیں۔ پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments