اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے بین الاقوامی تنظیموں کو شمالی غزہ میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات اتوار کو "ٹائمز آف اسرائیل" نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کی، جبکہ حکومتی ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ حال ہی میں اسرائیل نے متنازعہ "فاؤنڈیشن فار ہیومینیٹیریَن ریلیف ان غزہ" نامی تنظیم کو بھی امداد کی تقسیم کے لیے سپورٹ کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس امداد کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔ امریکہ نے اس نئے انتظام کی حمایت کی، جبکہ اقوام متحدہ نے اس پر تنقید کی ہے۔ مذکورہ تنظیم کی تقسیمِ امداد کی سرگرمیاں متعدد مہلک واقعات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہی ہیں۔ شمالی غزہ میں اس تنظیم کی جانب سے ابھی تک کوئی تقسیم مرکز قائم نہیں کیا گیا، جہاں دیگر بین الاقوامی تنظیمیں سرگرم رہی ہیں۔ اس پیش رفت پر اتوار کے روز اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایک "سنگین غلطی" ہے جو حماس کے مفاد میں جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران فوج کو حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کا پابند بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ سموٹریچ نے کہا کہ وہ "اپنے اگلے اقدامات پر غور کر رہے ہیں"، تاہم انہوں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی کھلی دھمکی نہیں دی۔ سموٹریچ کی یہ تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب نیتن یاھو پیر کے روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ ملاقات کا مقصد امریکی حمایت یافتہ 60 روزہ جنگ بندی منصوبے پر بات چیت کرنا ہے۔ سموٹریچ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم "ایکس" پر لکھا کہ "حکومت اور وزیراعظم نے امداد کی ایسی راہ ہموار کر کے سنگین غلطی کی جس سے حماس بھی مستفید ہو سکتی ہے"۔ ان کے بقول"یہ امداد بالآخر حماس تک پہنچے گی اور جنگ کے دوران دشمن کے لیے لاجسٹک سپورٹ کے مترادف ہو گی"۔ اسرائیل حماس پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ امداد اپنے جنگجوؤں کو فراہم کرتی ہے یا اسے فروخت کر کے اپنی عسکری سرگرمیوں کے لیے سرمایہ اکٹھا کرتی ہے۔ حماس ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔
Source: social media
حماس دوبارہ پہلے جیسی طاقتور ہوگئی ہے، اسرائیلی فوجی جنرل کا اعتراف
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
دھماکہ خیز مواد صاف کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے دو ارکان ہلاک
اسرائیل کی دھمکیوں میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ
اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے کیمپوں میں گھر مسمار کر دیئے
غزہ میونسپلٹی: ہزاروں خاندان ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہیں
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
کوئی جوہری سانحہ رونما ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کریگی: چینی وزیرِ خارجہ
غزہ کے مکان پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 12 فلسطینی شہید، 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 90 ہو گئی
ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 70 افراد ہلاک، کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر
ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘
اسرائیل نے بین الاقوامی تنظیموں کو شمالی غزہ میں امداد تقسیم کرنے کی اجازت دے دی
امریکہ کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑی تعداد میں فوج موجود رکھنے کا فیصلہ
برطانوی جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں راکٹوں اور گولیوں کی بارش