حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے اتوار کو کہا ہے کہ لبنانی مزاحمت کاروں کو غیر مسلح کرنے کے لیے دباؤ کے باوجود ان کا گروپ اسرائیلی دھمکیوں کے جواب میں سر نہیں جھکائے گا اور نہ ہی ہتھیار ڈالے گا۔ قاسم نے یومِ عاشورہ کے موقع پر حزب اللہ کے مضبوط گڑھ بیروت کے جنوبی مضافات میں اپنے ہزاروں حامیوں سے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا، "یہ دھمکی ہمیں اطاعت قبول کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔" گذشتہ سال اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے بعد اقتدار سنبھالنے والے لبنانی رہنماؤں نے بارہا ہتھیار رکھنے کے عمل پر ریاستی اجارہ داری کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ اسرائیل سے نومبر میں ہونے والی جنگ بندی کی تعمیل کا مطالبہ کیا ہے جس سے لڑائی ختم ہوئی تھی۔ ستمبر میں دیرینہ رہنما حسن نصر اللہ کی اسرائیل کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ان کی جگہ لینے والے قاسم نے کہا، گروپ کے مزاحمت کار اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی "جارحیت" کو پہلے روکا جائے۔ ان کی تقریر ایسے وقت میں سامنے آئی جب پیر کو بیروت میں امریکی ایلچی ٹام بیرک کی آمد متوقع ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک لبنانی اہلکار نے بتایا کہ لبنانی حکام کو بیرک کی درخواست کا جواب دینا ہے کہ سال کے آخر تک حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے۔ لبنانی حکام نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی سرحد کے قریب جنوب میں حزب اللہ کا فوجی ڈھانچہ ختم کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے نومبر کی جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس نے حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا اور بیروت پر اس گروپ کو غیر مسلح کرنے کے لیے کافی کام نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
Source: social media
حماس دوبارہ پہلے جیسی طاقتور ہوگئی ہے، اسرائیلی فوجی جنرل کا اعتراف
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
دھماکہ خیز مواد صاف کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے دو ارکان ہلاک
اسرائیل کی دھمکیوں میں آ کر ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ
اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے کیمپوں میں گھر مسمار کر دیئے
غزہ میونسپلٹی: ہزاروں خاندان ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہیں
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
کوئی جوہری سانحہ رونما ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کریگی: چینی وزیرِ خارجہ
غزہ کے مکان پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 12 فلسطینی شہید، 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 90 ہو گئی
ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 70 افراد ہلاک، کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر
ڈیڈلائن ختم، ہزاروں مہاجرین جمع ہونے سے ایران افغانستان سرحد پر ’ہنگامی صورت حال‘
اسرائیل نے بین الاقوامی تنظیموں کو شمالی غزہ میں امداد تقسیم کرنے کی اجازت دے دی
امریکہ کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑی تعداد میں فوج موجود رکھنے کا فیصلہ
برطانوی جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں راکٹوں اور گولیوں کی بارش