International

امریکا اور اسرائیل غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق

امریکا اور اسرائیل غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل 2 ہفتوں میں غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق ہو گئے۔ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے خفیہ ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جب کہ ٹرمپ نیتن یاہومیں غزہ کےمستقبل کی قیادت سےمتعلق فیصلہ بھی طے پایا ہے۔ خفیہ کال میں امریکی وزیرخارجہ اور اسرائیلی وزیراسٹریٹیجک امور شامل تھے۔ اخبار نے لکھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کروائی کہ غزہ جنگ کا خاتمہ امریکا کی قیادت میں ہو گا۔ یہ بھی طے پایا کہ غزہ جنگ بندی کے بعد حماس قیادت کو جلاوطن کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان آئندہ 2ہفتے میں متوقع ہے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت چار عرب ریاستیں حماس کی جگہ مل کر غزہ پر حکومت کرنے میں شامل ہوں گی۔ ایک اور اصول جس پر اتفاق کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ دنیا بھر کے کئی ممالک غزہ کے رہائشیوں کو اپنے ساتھ لیں گے جو ہجرت کرنا چاہتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments