اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد اب امن کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اسرائیل ان مواقع کو ضائع نہیں کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا فتح اور کامیابی ملک کے لیے مواقع لائی ہے۔ اس کے نتیجے میں امن بھی پھیلے گا اور نئے معاہدات بھی ہوں گے۔ اس سلسلے میں پورے جوش اور جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ہم غزہ میں حماس کی لمبی قید میں پڑے اپنے قیدیوں کی رہائی اور حماس کی شکست کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں۔ ہمارے لیے ایران کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں امید کی ایک کھڑکی کھل گئی ہے۔ ہم اس سلسلے میں ایک دن بھی ضائع کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ جمعرات ہی کے روز ایک اسرائیلی اخبار نے اپنے ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا باہم اتفاق ہوا ہے کہ وہ غزہ جنگ کو تیزی سے اختتام کی طرف لائیں گے۔ اخباری ذرائع کے مطابق یہ اتفاق اسی ہفتے فون پر ہونے والی بات چیت میں کیا گیا ہے۔ اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے بارے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو میں یہ اتفاق ممکنہ طور پر اگلے دو ہفتوں میں جنگ بندی کرنے کے لیے ہے۔
Source: social media
اسرائیل میں فوج کی وجہ سے لگائے سخت سنسرشپ میں جنگی نقصان کا اندازہ کرنا غیر ممکن
سعودی عرب نے فلسطین کو 30 ملین ڈالر کی نئی امداد فراہم کردی
ایران کی جوہری تنصیبات کا نقصان ہمیں ابھی تک نہیں معلوم ہے : ڈیموکریٹس کا شکوک کا اظہار
ہم نے ایران میں ہزاروں سینٹری فیوجز تباہ کر دیے: اسرائیلی فوج، جنگ سے متعلق حتمی بیان
نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟
اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
ایران سے جنگ کے بعد اب امن مذاکرات کے وسعت پکڑنے کا امکان ہے : نیتن یاہو