International

ہم نے ایران میں ہزاروں سینٹری فیوجز تباہ کر دیے: اسرائیلی فوج، جنگ سے متعلق حتمی بیان

ہم نے ایران میں ہزاروں سینٹری فیوجز تباہ کر دیے: اسرائیلی فوج، جنگ سے متعلق حتمی بیان

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایران کے خلاف 12 روزہ فوجی آپریشن ’رائزنگ لائین‘ کے دوران ہزاروں ایرانی سینٹری فیوجز کو تباہ کر دیا ہے۔ ایران میں اپنی کارروائیوں کے حتمی بیان، جسے اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی نے ’ایکس‘ پر شائع کیا، میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ امریکہ نے گزشتہ اتوار کو فجر کے وقت ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر حملے شروع کیے تھے جس میں ایک درجن سے زیادہ بنکر بسٹر بم رکھنے والے بمبار طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ تاہم امریکی میڈیا رپورٹس نے ، ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی سے لیک ہونے والے ابتدائی جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا ہے کہ حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ کے لیے روک دیا ہے لیکن اسے مکمل طور پر تباہ نہیں کیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک تحقیق اور ترقی کے مراکز کو تباہ کرنے اور تہران کے جوہری پروگرام سے وابستہ 11 ممتاز جوہری سائنسدانوں کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے کارروائیوں کے دوران ایران کے میزائلوں کے ذخیرے کا تقریباً 50 فیصد تباہ کر دیا گیا ہے ، 15 طیارے تباہ کیے اور چھ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری طرف ایران نے 12 روزہ جنگ میں فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا ہے کہ تین ایرانی جوہری مقامات پر حملے کامیاب رہے۔ وائٹ ہاؤس نے آپریشن کے نتائج پر سوال اٹھانے والے میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ تہران میں وزارت صحت کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 627 شہری جاں بحق ہوگئے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل پر ایرانی حملوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments