International

اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کی کرپشن کیسز کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی

اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کی کرپشن کیسز کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی

اسرائیلی وزیر اعظم کو جمعہ کے روز سیاسی طور پر بڑا دھچکہ لگا ہے جب اسرائیل کی اعلی عدالت نے ان کی اس درخواست کو رد کر دیا ہے۔ نیتن یاہو کی طرف سے یہ درخواست ان کے وکیل نے جمعرات کے روز عدالت کے سامنے پیش کی تھی اور انہیں عدالت کےسامنے غزہ کے ہیرو کے طور پر پیش کرتے ہوئے ان کے لیے رعایت مانگی تھی۔ ان کے وکیل نے اپنے موکل کی طرف سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ وزیر اعظم کو اگلے ہفتوں میں اپنی پوری توجہ ملکی سلامتی کے امور پر دینا ہے۔ وہ ابھی ایران کے خلاف بارہ روزہ جنگ سے فارغ ہوئے اور ان کی مزید کئی اہم مصروفیات جاری ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو عدالت سے بڑی امید تھی کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کیسز روک دیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کو فوری منسوخ کیا جائے یا اس عظیم ہیرو کو معافی دی جائے۔ ٹرمپ کی طرف سے نیتن یاہو کے لیے یہ سفارش کرنے کو اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپپڈ نے اسرائیل کے اندرونی امور میں مداخلت قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے کہا تھا کہ اگر وہ مداخلت نہ کریں تو ہم ان کا شکریہ ادا کریں گے۔ کیونکہ اسرائیل ایک آزاد ملک ہے۔ یروشلم کی ایک اسرائیلی ضلعی عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا ہے یہ درخواست موجودہ حالات میں اس امر کا جواز نہیں بن سکتی کہ ان کے خلاف عدالتی کارروائی روکی جائے۔ خیال رہے کرپشن کیسز میں نیتن ہاہو کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی شریک ملزمہ ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments