International

اسرائیل کی ایک بار پھر جنوبی لبنان پر بمباری، ایک خاتون کی موت اور 20 افراد زخمی

اسرائیل کی ایک بار پھر جنوبی لبنان پر بمباری، ایک خاتون کی موت اور 20 افراد زخمی

لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان 27 نومبر سے جاری جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان پر جمعہ کے روز بمباری کی ہے۔ نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اس بمباری میں پہاڑی علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بمباری میں بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا یہ بنکر بسٹر بم اسرائیل نے استعمال کیے ہیں یا اسرائیل کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ واضح رہے اسی ماہ کی 21 تاریخ کو امریکہ نے اسرائیلی درخواست پر ایرانی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے لیے بنکر بسٹر بم استعمال کیے تھے۔ بمباری کے نتیجے میں ایک لبنانی خاتون جاں بحق جبکہ 20 لبنانی زخمی ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے بمباری نبطیہ میں واقع رہائشی اپارٹمنٹس پر کی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اس جگہ ایک خاتون جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے یہ جاری کردہ بیان لبنانی خبر رساں ادارے 'نیشنل نیوز ایجنسی' نے رپورٹ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اپنے ان حملوں کا دعوی کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے زیر زمین عسکری اثاثوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کو معلومات ملی تھیں کہ حزب اللہ اپنی بحالی کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے زیر زمین یہ اہتمام شروع کیا ہے۔ اس لیے زیر زمین اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments