International

امریکا میں گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے نئی وارننگ

امریکا میں گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے نئی وارننگ

واشنگٹن : امریکا میں گرین کارڈ ہولڈر کو ملک بدر کرنے کیلئے وارننگ دے دی اور کہا دہشت گردوں کی حمایت کی توگرین کارڈ منسوخ ہوگا اور ملک بدر کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے گرین کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کرنے کیلئے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تشدد اور دہشت گردوں کی حمایت کی توگرین کارڈ منسوخ ہوگا۔ امریکی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکا آنے والوں کو قوانین اور اقدار کا احترام کرنا ہوگا، امریکا میں اس وقت ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد گرین کارڈ ہولڈر رہائش پذیرہیں۔ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا امریکی قوانین کی خلاف ورزی پرگرین کارڈ منسوخ ،ملک بدر کیا جائے گا۔ یاد رہے چند ماہ قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں، آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی متوقع ہے۔ جے ڈی وینس کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے رکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہو گا، گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments