International

چینی صدر کا برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

چینی صدر کا برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

چینی صدر صدر شی جن پنگ 6 اور 7 جولائی کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی صدر صدر شی جن پنگ کی برکس سمٹ سے یہ پہلی غیر حاضری ہوگی۔ اس بار برکس اجلاس میں چینی صدر کی جگہ چینی وزیراعظم لی کیانگ شریک ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق کورونا وبا کے 2 سال کے دوران بھی انہوں نے برکس سربراہ اجلاس میں ورچوئلی شرکت کی تھی۔ مسئلہ شیڈولنگ کانفلکٹ کا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق برازیل کے حکام اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اصل وجہ یہ ہے کہ برازیل نے بھارتی صدر نریندر مودی کو اسٹیٹ ڈنر کی دعوت دی ہے اور یہ بات چینی صدر کے لیے سفارتی ناگواری کا باعث بنی ہے کیونکہ اس سے تاثر جاسکتا ہے کہ جیسے برکس میں چینی صدر کی حیثیت ثانوی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر نے چین کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے، معاہدے کے تحت چین سے امریکا کو نایاب معدنیات کی ترسیل کو تیز کیا جائے۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صدر نے کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ”ہم نے ابھی کل ہی چین کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔” وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا کہ امریکہ اور چین نے ”جنیوا معاہدے کو لاگو کرنے کے لیے ایک فریم ورک کے لیے ایک اضافی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے, جنیوا میں ہونے والے معاہدے میں 90 دنوں کے لیے ایک دوسرے پر ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کرنا شامل تھا. واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین سے امریکا کو نایاب معدنیات کی ترسیل کو تیز کی جائے گی، ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن ہم ہر کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی طیاروں نے ایران میں اہداف کو مکمل تباہ کیا، ایران کی جوہری تنصیب سے کچھ بھی باہر نہیں لے جایا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments