پاکستان کے خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے، جن میں سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 55 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 20 سے زائد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مذکورہ خاندان دریا کے کنارے ناشتے میں مصروف تھا کہ اچانک بارش کے باعث دریا میں پانی کی سطح بلند ہوئی اور تیز بہاؤ نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صبح 8 بجے کے قریب حادثے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری امدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔ اب تک 3 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے، جبکہ 9 افراد کی لاشیں دریا سے برآمد کرلی گئی ہیں، باقی لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے پہلے ہی دریا کے قریب جانے اور نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، تاہم اس کے باوجود سیاح ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہیں، جو بعض اوقات جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ حادثے سے متاثر ایک خاندان کے فرد نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے 10 افراد پانی میں بہہ گئے، جن میں سے صرف ایک خاتون کی لاش ملی ہے جبکہ 9 بچے اب تک لاپتا ہیں۔ انہوں نے غم و غصے سے کہا، “ہم دریا کنارے چائے پی رہے تھے، بچے قریب جا کر تصویریں کھنچوانے لگے، اُس وقت پانی کی سطح معمول پر تھی، مگر چند لمحوں میں تیز ریلہ آیا اور بچے بہہ گئے۔”
Source: social media
امریکا میں گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے نئی وارننگ
پانچ میں سے ایک افغان بھوک کا شکار ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ
بد ترین منظرنامہ یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی ممانعت سے متعلق معاہدے سے نکل جائے : ماکروں
غزہ: دو شیر خوار بچے غذائی قلت اور دودھ کی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے
امریکا کا فلسطینیوں کی امداد کیلیے اسرائیلی گروپ کو اربوں ڈالر دینے کا اعلان
چینی صدر کا برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی
اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کی کرپشن کیسز کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی
چینی صدر کا برکس سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی
ہمیں امداد کے منتظر فلسطینیوں کو گولیاں مارنے کا حکم ملا، اسرائیلی فوجیوں و افسران کا اعتراف
ایران پر حملے کا موازنہ ہیروشیما ناگاساکی پر ایٹمی حملوں سے کرنے پر ٹرمپ پر جاپان میں تنقید
پانچ میں سے ایک افغان بھوک کا شکار ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ
پاکستان:دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد ڈوب گئے، نو افراد جاں بحق
امریکا میں پیدا بچوں کی شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
اسرائیل کی ایک بار پھر جنوبی لبنان پر بمباری، ایک خاتون کی موت اور 20 افراد زخمی