International

ٹرمپ اور صدر اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ، ایران اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال

ٹرمپ اور صدر اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ، ایران اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں ایران اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انقرہ سے خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدارتی دفتر نے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے دونوں رہنماؤں نے اسرائیل ایران تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر اردوان نے ٹرمپ کے ایران اسرائیل میں امن کے بیان کا خیر مقدم کیا اور خطے میں ہونے والی تباہی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترک صدر نے ایران اسرائیل کشیدگی ختم کرنےکے لیے فوری اقدام پر زور دیا ہے، صدر اردوان نےکہا ترکیہ جوہری پروگرام پر تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کرنےکے لیے تیار ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو کی تھی، دونوں صدور کے درمیان 50 منٹ جاری رہنے والی گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ دوران گفتگو ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن نے ایران سے جوہر مذاکرات کی بحالی کے امکان کو رد نہیں کیا ہے، حکام کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ ہمارے مذاکرات کار ایرانی نمائندوں کے ساتھ کام دوبارہ شروع کرنے کےلیے تیار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments