International

طالبان کی اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرارداد پر جزوی تنقید: ’زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا‘

طالبان کی اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرارداد پر جزوی تنقید: ’زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا‘

افغانستان کی طالبان حکومت نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے افغانستان کے بارے میں منظور کی گئی قرارداد کے بعض نکات پر تنقید کی ہے۔ یہ بیان طالبان کی جانب سے 8 جولائی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 7 جولائی کو ’افغانستان کی صورتحال‘ کے عنوان سے قرارداد کو 116 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا۔ طالبان کے بیان کی ابتدا قرارداد کے بعض پہلوؤں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کی گئی جن میں افغانستان میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور منشیات کے خلاف اقدامات کو ’کامیابیاں‘ قرار دے کر سراہا گیا ہے۔ بیان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی حمایت، افغانستان کی معاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور عالمی برادری سے مثبت روابط کی اپیل جیسے نکات پر بھی قرارداد کی تعریف کی گئی۔ تاہم اس کے بعد طالبان نے قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماضی کی قراردادوں کو دہراتی ہے، زمینی حقائق کو نظر انداز کرتی ہے اور طالبان حکومت کے مؤقف کو شامل نہیں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ:اول: ’اس قرارداد میں ماضی کی اقوامِ متحدہ کی رپورٹس اور فیصلوں کو دہرایا گیا ہے، خاص طور پر سیکیورٹی اور انسانی حقوق کے معاملے میں۔ یہ وہی پرانی سوچ ہے جو کچھ ممالک کے دباؤ پر مبنی ہے اور جو افغانستان کی اصل صورتحال کو نظر انداز کرتی ہے۔‘ دوم: ’اگرچہ یہ قرارداد افغانستان کی صورتحال کے بارے میں ہے اور اس میں اسلامی امارتِ افغانستان سے مختلف شعبوں میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے لیکن نہ تو مسودہ سازی کے دوران اور نہ ہی منظوری کے وقت اسلامی امارت سے کوئی مشاورت کی گئی، جو اس قرارداد کی درستگی اور عملی افادیت پر سوالات اٹھاتی ہے۔‘ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے:’اس کے باوجود اسلامی امارتِ افغانستان اس قرارداد کی سفارشات اور مطالبات کا جائزہ دینِ اسلام اور قومی مفادات کی روشنی میں لے گی اور ممکنہ تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرے گی۔‘ واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس قرارداد کے ذریعے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرے، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments