واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے عشایئے پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں دونوں کے درمیان جنگ رکوائی، انھیں جنگ کے بدلے تجارت کی آفر کی۔ انھوں نے کہا دنیا میں جنگیں رکوانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہوں، یوکرین جنگ نہ روکنے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ناخوش ہوں۔ ٹرمپ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کی مکمل تباہی کا بھی ایک بار پھر ذکر کیا، اور کہا کہ دنیا نے آج تک وہ ہتھیار نہیں دیکھے جو ایران پر بمباری کے لیے استعمال کیے، ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، اس کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل تباہ کر دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہمارے ساتھ ہیں، مجھے امید ہے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ختم ہو گئی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو پرامن طریقے سے آگے بڑھنے اور ترقی کا موقع دینا چاہتے ہیں، یوکرین کے حوالے سے انھوں نے اعلان کیا کہ اس پر بڑے حملے ہو رہے ہیں اس لیے دفاع کے لیے مزید ہتھیار بھیجیں گے۔
Source: social media
ٹیکساس میں سیلاب سے 104 افراد ہلاک، کیمپ مائسٹک میں بچوں سمیت درجنوں لاپتہ
اسرائیل حماس مذاکرات کا تیسرا دور، کوئی پیش رفت نہ ہوسکی
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، کہا- آپ اس کے مستحق ہیں
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیا
ٹرمپ کے نئے ٹیرف کےاعلان کے بعد امریکی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ
’’ غزہ ہیومینیٹیرین‘‘ نے فلسطینیوں کے قیام کیلئے پٹی کے اندر اور باہر علاقے تجویز دیدی
غزہ کے 75 فیصد حصے میں سے زیادہ تر خالی کردیں گے، اسرائیل
پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، وائٹ ہاؤس
ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، بنگلہ دیش سمیت 14 ممالک پر بھاری ٹیکس عائد کئے
تیسری جنگ عظیم میں چین اور روس بیک وقت حملے کرسکتے ہیں: نیٹو سیکرٹری جنرل